ETV Bharat / sports

IPL 2023 دھون کی چوٹ سے بیک فٹ پر پنجاب، سکندر میتھو پر ذمہ داری - IPL 2023

پنجاب کنگز کا اگلا میچ رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف ہے۔ اس میچ میں ٹیم کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے۔ فارم میں چل رہے پنجاب کنگز کے کپتان شیکھر دھون کے حوالے سے بڑا اپ ڈیٹ آیا ہے۔ IPL 2023

PUNJAB KINGS EYEING SHIKHAR DHAWAN INJURY ahead of RCB match
IPL 2023 دھون کی چوٹ سے بیک فٹ پر پنجاب، سکندر میتھو پر ذمہ داری
author img

By

Published : Apr 19, 2023, 9:15 PM IST

نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف جمعرات کو ہونے والے میچ سے پہلے پنجاب کنگز اپنے کپتان شیکھر دھون کی فٹنس کو لے کر پریشان ہیں۔ اس میچ میں انہیں جارحانہ بلے بازی کی اشد ضرورت ہے۔ فارم میں چل رہے 37 سالہ دھون کندھے کی چوٹ کی وجہ سے 15 اپریل کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے، ان کی جگہ انگلینڈ کے آل راؤنڈر سیم کرن کو شامل کیا گیا اور پنجاب نے ایکانا اسٹیڈیم میں دو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ پنجاب کی جانب سے زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ ان کے علاوہ میتھیو شارٹ، ہرپریت سنگھ اور ایم شاہ رخ خان نے بھی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

اس سیزن میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز شیکھر دھون کے حوالے سے پنجاب کنگز کی جانب سے ایک بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ ٹیم کے کپتان شیکھر دھون کندھے کی انجری کی وجہ سے آخری میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے، لیکن اب ان کے بارے میں اپ ڈیٹ آیا ہے۔ انسائیڈ اسپورٹ کی رپورٹ کے مطابق شیکھر دھون کے تعلق سے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

بتادیں کہ اس سیزن میں پنجاب کنگز کی کپتانی کر رہے شیکھر دھون اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 4 میچوں میں 233 رنز بنائے۔ انہوں نے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ تاہم ان کی اننگز ٹیم کو جتوانے میں ناکام رہی۔ اپنی بیٹنگ کے لیے مشہور انگلینڈ کے لیام لیونگ اسٹون کے کھیلنے پر تذبذب برقرار ہے۔ بتادیں کہ پٹھوں میں کھچاؤ کی وجہ سے وہ اس سیزن کا اب تک ایک بھی میچ نہیں کھیل پائے ہیں۔ ایسے میں ممکن ہے کہ انہیں آر سی بی کے خلاف میچ میں موقع ملے، لیکن اس سے پہلے انہیں فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.