ETV Bharat / sports

چیمپیئن ممبئی کو 9 وکٹ سے شکست - urdu news

پنجاب کنگز کے گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد کپتان لوکیش راہل کی ناقابل شکست 60 رنز اور کرس گیل کے شاندار 43 رنز کی بدالت جمعہ کو آئی پی ایل میچ میں پنجاب کنگز نے دفاعی چیمپیئن ممبئی انڈینز کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔

punjab kings defeated champions mumbai by 9 wickets
چیمپیئن ممبئی کو 9 وکٹ سے شکست
author img

By

Published : Apr 24, 2021, 7:20 AM IST

دفاعی چیمپیئن ممبئی انڈینز کو 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 131 رنز کے معمولی اسکور پر روکنے کے بعد پنجاب نے 17.4 اوورز میں ایک وکٹ پر 132 رنز بنا کر شاندار فتح حاصل کی۔ پانچ میچوں میں یہ پنجاب کی دوسری جیت تھی ، جبکہ چیمپئن ممبئی کو پانچ میچوں میں اپنی دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس فتح کے بعد اب پنجاب کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں پوزیشن پر آگئی ہے۔

پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ممبئی کے کپتان روہت شرما نے 52 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے جبکہ سوریا کمار یادو نے 27 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 33 رنز بنائے۔ کیرن پولارڈ نے ایک چھکے کی مدد سے 12 گیندوں پر ناقابل شکست 16 رن بنائے۔

کوئنٹن ڈی کوک نے تین ، ایشان کشن نے چھ ، ہاردک پانڈیا نے ایک اور کرنال پانڈیا تین رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ پنجاب کے بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا کہ ممبئی کے بلے باز پہلے 10 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 49 رنز بنا سکے۔ محمد شامی نے چار اوورز میں 21 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں ، اسپنر روی بشنوئی نے بھی 21 رنز دے کر دو وکٹیں لیں ، دیپک ہوڈا نے 15 رن پر ایک وکٹ حاصل کی اور ارش دیپ سنگھ نے 28 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.