ETV Bharat / sports

IPL 2023 Final گھریلو میدان پر کھیلنا فائدہ مند ہوگا، وکرم سولنکی

آئی پی ایل 2023 کا فائنل مقابلہ 28 مئی کو احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گجرات ٹائٹنز کے ڈائریکٹر کرکٹ وکرم سولنکی نے کہا کہ 'گھریلو میدان پر کھیلنا گجرات ٹائٹنز کے لیے فائدہ مند ہوگا۔' Gujarat Titans vs Chennai Super Kings

گھریلو میدان پر کھیلنا فائدہ مند ہوگا، وکرم سولنکی

author img

By

Published : May 28, 2023, 9:24 AM IST

احمد آباد: گجرات ٹائٹنز کے ڈائریکٹر کرکٹ وکرم سولنکی نے چنئی سپر کنگز کے خلاف ہونے والے آئی پی ایل فائنل سے قبل ہفتہ کو کہا کہ اپنے ہوم گراؤنڈ نریندر مودی اسٹیڈیم میں زیادہ میچ کھیلنے کا تجربہ خطابی مقابلے میں ان کی ٹیم کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ سولنکی نے میچ سے قبل نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم فائنل میں بہتر پوزیشن میں ہوں گے کیونکہ ہم نے یہاں زیادہ میچ کھیلے ہیں اور مشکل حالات میں جیت چکے ہیں۔ دفاعی چیمپئن گجرات اتوار کو ہونے والے فائنل میں چنئی کے مدمقابل ہوگی، جو ریکارڈ 10ویں مرتبہ آئی پی ایل کا فائنل کھیل رہی ہے۔ سولنکی نے کہا کہ چنئی ایک بہترین ٹیم ہے لیکن وہ میچ کے دوران اپنے منصوبوں پر قائم رہیں گے۔

سولنکی نے کہا، "ہم اس بات کا احترام کرتے ہیں کہ چنئی بہت اچھی ٹیم ہے، وہ طویل عرصے سے ایک بہترین ٹیم رہی ہے۔ ہم میچ پر توجہ مرکوز رکھنے کی کوشش کریں گے۔ میدان پر جو ہونا ہے وہ ہونا ہی ہے، لیکن ہم اپنی تیاریوں پرتوجہ مرکوز رکھیں گے۔ ہمارا کام موقع کا بھر پور فائدہ اٹھانا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ کل کا دن ہمارے کھلاڑیوں کے لیے موقع کو پوری طرح استعمال کرنے کا دن ہے۔" لگاتار دوسری بار ٹائٹل جیتنے کا خواب دیکھ رہی گجرات کے لیے خطابی مقابلے میں گِل ٹرمپ کارڈ ثابت ہو سکتے ہیں۔ پنجاب کے اس نوجوان باصلاحیت بلے باز نے رواں سیزن میں 16 میچوں میں 851 رنز بنائے ہیں جن میں تین سنچریاں بھی شامل ہیں۔ سولنکی نے اس سیزن میں گل کی کرشماتی فارم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی نسل کے لیے یقیناً ایک اچھی مثال ہیں۔

سولنکی نے کہا، "ان کی جو عمر ہے اس کے حساب سے ان کی تکنیک بہترین ہے۔ وہ آنے والے نوجوانوں کے لیے یقیناً ایک مثال ہے کہ اسے کس طرح بلے بازی کرنی چاہیے۔ انہیں جو کامیابی مل رہی ہے وہ اس کے مستحق ہیں، لیکن آپ یہ بات نہیں جانتے کہ وہ اس کے لئے کتی محنت کرتے ہیں۔ وہ صرف پریکٹس میں نہیں بلکہ اس چیز پر توجہ دیتے ہیں کہ مخالف ٹیم کون ہوگی اوروہ کن حالات میں کھیلیں گے۔ اس عمر میں اس طرح کی قابلیت لاجواب ہے۔ فائنل میچ کے دن احمد آباد میں بارش ہونے کی امید ہے، حالانکہ سولنکی کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم نے اس گراؤنڈ میں بہت سے میچ کھیلے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ یہ اسٹیڈیم باؤلرز اور بلے بازوں کو اچھی کارکردگی دکھانے کے یکساں مواقع فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 Final فائنل میں چنئی اور گجرات کے درمیان زبردست مقابلےکی امید

آئی پی ایل 2023 کا آغاز گجرات اور چنئی کے درمیان میچ سے ہواتھا، جس میں گجرات نے بازی ماری تھی۔ چنئی نے، تاہم، اس ہفتے چیپاک اسٹیڈیم میں پہلے کوالیفائر میں گجرات کو 15 رنز سے شکست دے کر حساب برابر کیا تھا۔ سولنکی نے کہا کہ ان کی ٹیم یقینی طور پر شکست سے سبق لے گی، لیکن احمد آباد کے مختلف حالات میں کھیلتے ہوئے وہ مقابلہ ان کی کارکردگی کو متاثر نہیں کرے گا۔ سولنکی نے کہا، "مجھے لگتا ہے کہ ہم اس شکست سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ آپ سیکھ سکتے ہیں کہ چنئی کس طرح کھیلتی ہے، لیکن ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا ہے کہ وہ مختلف حالات تھے اور یہ حالات مختلف ہیں۔ آپ کے پاس دو بہت ہی مسابقتی، دو بہت مضبوط ٹیمیں ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ چنئی طویل عرصے سے ایک مضبوط ٹیم رہی ہے، لیکن ہم بھی یہاں فائنل کھیلنے آئے ہیں۔"

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.