نئی دہلی: آئی پی ایل 2023 کا دوسرا میچ کولکاتا نائٹ رائیڈرز اور پنجاب کنگز کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ دونوں ٹیمیں موہالی کے پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن آئی ایس بندرا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔ اگر ہم دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ پانچ میچوں کا جائزہ لیں تو یہ ٹیمیں باری باری ایک دوسرے کو شکست دیتی رہی ہیں۔ پچھلے پانچ میچوں میں سے کے کے آر نے تین میچ جیتے ہیں، جب کہ پنجاب کنگز کو دو میچوں میں شکست ہوئی ہے، لیکن اس بار موہالی میں پنجاب کنگز کا پلڑا تھوڑا بھاری نظر آئے گا۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ موہالی پنجاب کنگز کا ہوم گراؤنڈ ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ کولکاتا کی ٹیم اپنے باقاعدہ کپتان شریاس آئیرکے بغیر میدان میں اترے گی۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ شریاس آئیر کمر کی چوٹ کی وجہ سے فی الحال اپنی ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں، ممکن ہے کہ وہ چند میچوں کے بعد واپس آجائیں یا یہ بھی ممکن ہے کہ وہ آئی پی ایل 2023 سے مکمل طور پر باہر رہیں۔ فی الحال کے کے آر کی کمان نتیش رانا کے ہاتھ میں ہے۔
پچ رپورٹ: موہالی کی پچ کو بیٹنگ فرینڈلی سمجھا جاتا ہے۔ یہاں کا گراؤنڈ چھوٹا ہے اور یہاں زیادہ چوکے اور چھکے لگتے ہیں۔ یہاں ہونے والے 6 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 4 مرتبہ 200 سے زیادہ رنز بنے ہیں۔ بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم یہاں فائدے میں رہتی ہے۔ آخری تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کا تعاقب کرنے والی ٹیم پوری طرح میچ پر حاوی رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: