ETV Bharat / sports

MS Dhoni اگر جسم نے ساتھ دیا تو آئی پی ایل میں پھرسے واپسی کروں گا - دھونی نے احمد آباد میں گجرات ٹائٹنز

پانچویں بار انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا خطاب مقابلہ جیتنے کے بعد چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے منگل کو کہا کہ اگر ان کے جسم نے ساتھ دیا تو وہ اگلے سال ایک بار پھر ٹورنامنٹ کھیل سکتے ہیں۔

اگر جسم نے ساتھ دیا تو آئی پی ایل میں پھرسے واپسی کروں گا

author img

By

Published : May 30, 2023, 7:15 PM IST

احمد آباد:دھونی نے احمد آباد میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف اپنی ٹیم کی پانچ وکٹوں کی شاندار جیت کے بعد کہاکہ یہ میری ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کا بہترین وقت ہے۔ لیکن مجھے ہر طرف سے جتنا پیار ملا ہے… یہاں سے چلے جانا آسان ہوگا، لیکن مشکل کام نو ماہ تک سخت محنت کرنا اور ایک اور آئی پی ایل کھیلنے کی کوشش کرنا ہوگا۔

دھونی نے کہاکہ یہ میری طرف سے (شائقین کے لیے) تحفہ ہو گا، لیکن میرے جسم کے لیے یہ آسان نہیں ہو گا۔ آپ جذباتی ہو جاتے ہیں، سی ایس کے میں پہلے میچ میں ہر کوئی میرا نام لے رہا تھا، میری آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔مجھے ڈگ آؤٹ میں کچھ وقت کے لئے وقفہ چاہئے تھا۔ مجھے احساس ہوا کہ مجھے اس سے لطف اندوز ہونے کی ضرورت ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ (شائقین) مجھ سے اس لیے بہت پیار کرتے ہیں کہ میں زمین سے جڑا ہوا ہوں، میں ایسا کچھ دکھانے کی کوشش نہیں کرتا جو میں نہیں ہوں۔

دھونی کی چنئی سپر کنگز نے سب سے زیادہ آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کے معاملے میں روہت شرما کی ممبئی انڈینز کی برابری کر لی ہے۔دھونی نے کہاکہ یہ میرے کیریئر کا آخری حصہ ہے۔ یہ ٹورنامنٹ یہاں [احمد آباد میں] شروع ہوا اور پورا اسٹیڈیم میرے نام کا نعرہ لگا رہا تھا۔ چنئی میں بھی ایسا ہی تھا، لیکن واپس آکر اپنی صلاحیت کے مطابق کھیلنا اچھا ہوگا۔ میں جس طرح کی کرکٹ کھیلتا ہوں، وہ سوچتے ہیں کہ وہ کھیل سکتے ہیں۔ میرا کھیلنے کا طریقہ روایتی نہیں ہے اور میں اسے سادہ رکھنا پسند کرتا ہوں۔ میرے خیال میں آپ جو بھی ٹرافی یا دو طرفہ سیریز جیتتے ہیں، اس کے اپنے چیلنج ہوتے ہیں۔

یواین آئی:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.