نئی دہلی: بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ویمنز پریمیئر لیگ 2023 کے فائنل کے دوران بریبورن اسٹیڈیم میں نظر آئے۔ اپنی سرجری کے بعد بمراہ پہلی بار اسٹیڈیم میچ دیکھنے گئے۔ رواں ماہ کے شروع میں نیوزی لینڈ میں ان کی کمر کی سرجری ہوئی تھی۔ بمراہ گزشتہ برس ستمبر 2022 سے مسابقتی کرکٹ سے باہر ہیں۔ اس کی وجہ بمراہ کی انجری ہے۔ جس کی وجہ سے بمراہ نے جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو T20 انٹرنیشنل میچ سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
جسپریت بمراہ چوٹ کی وجہ سے آسٹریلیا میں مردوں کے T20 ورلڈ کپ سے بھی باہر ہو گئے تھے۔ یہی نہیں بمراہ گذشتہ برس 2022 میں متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ایشیا کپ کا حصہ بھی نہیں تھے۔ انہوں نے رواں برس جنوری میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی واپسی کی کوشش کی، لیکن گوہاٹی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے سے عین قبل انہوں نےاپنا نام واپس لے لیا۔ اس کے علاوہ بمراہ آئندہ آئی پی ایل سیزن اور جون میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے بھی باہر رہیں گے۔
ممبئی انڈینز نے اتوار کے روز اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو میں بمراہ انگلینڈ کے تیز گیند باز جوفرا آرچر کے ساتھ بریبورن اسٹیڈیم میں بات چیت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ساتھ ہی بمراہ کی غیر موجودگی میں جوفرا آرچر ممبئی انڈینز کے اٹیک کی قیادت کریں گے۔ ممبئی فرنچائز نے گزشتہ برس آئی پی ایل میگا نیلامی میں آرچر کو 8 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ ممبئی انڈینز اپنی آئی پی ایل 2023 مہم کا آغاز 2 اپریل کو بنگلور کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف کرے گی۔
مزید پڑھیں: