ETV Bharat / sports

IPL 2023 شکیب الحسن آئی پی ایل سے باہر، کے کے آر نے جیسن رائے کو ٹیم میں شامل کیا - شریاس ائیر اور شکیب الحسن آئی پی ایل 2023 سے باہر

کولکاتا نائٹ رائیڈرز یعنی کے کے آر کے کپتان شریاس ائیر اور بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن آئی پی ایل 2023 سے باہر ہو گئے ہیں۔ شکیب الحسن کی غیر موجودگی میں جیسن رائے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو نیلامی میں فروخت نہیں ہوئے تھے۔

Shakib Al Hasan opts out of IPL 2023
شکیب الحسن آئی پی ایل سے باہر، کے کے آر نے جیسن رائے کو ٹیم میں شامل کیا
author img

By

Published : Apr 5, 2023, 4:35 PM IST

نئی دہلی: کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے لیے آئی پی ایل 2023 اب تک کھلاڑیوں کی چوٹ اور غیر موجودگی کی وجہ سے اچھا نہیں رہا۔ پہلے ٹیم کے کپتان شریاس آئیر کمر کی انجری کے باعث پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے، پھر تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے بھی ذاتی وجوہات کی بنا پر اس سیزن سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کے جانے سے ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، لیکن اب ٹیم نے اس کا ازالہ کرنے کے لیے انگلینڈ کے تجربہ کار اوپنر جیسن رائے کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ کے کے آر نے ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی ہے۔ جیسن رائے کو KKR نے 2.8 کروڑ میں خرید کر اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ آئی پی ایل نیلامی میں رائے کی بنیادی قیمت 1.5 کروڑ روپے تھی۔ رائے کو نیلامی میں کوئی خریدار نہیں مل سکا تھا۔

آئی پی ایل نے میڈیا ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لکھا ہے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے جیسن رائے کو آئی پی ایل 2023 کے لیے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ انہیں 2.8 کروڑ روپے کی قیمت پر ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ شریاس آئیر کمر کی انجری کے باعث پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں اور شکیب الحسن نے بھی ان کی غیر موجودگی کی اطلاع دی ہے۔

جیسن رائے سنہ 2017 اور 18 میں آئی پی ایل میں حصہ لیا تھا۔ اس کے بعد وہ آخری بار آئی پی ایل 2021 میں سن رائزرس حیدرآباد کے لیے کھیلتے ہوئے نظر آئے تھے۔ انہوں نے اس سیزن میں 5 میچ کھیلے جس میں انہوں نے ایک نصف سنچری کے ساتھ مجموعی طور پر 150 رنز بنائے۔ آئی پی ایل 2022 سے قبل ہونے والی میگا نیلامی میں گجرات ٹائٹنز نے جیسن رائے کو 2 کروڑ روپے کی بنیادی قیمت پر ٹیم میں شامل کیا تھا تاہم وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر آخری سیزن نہیں کھیل سکے تھے۔ اب وہ KKR کی نمائندگی کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔ جیسن رائے نے آئی پی ایل میں اب تک کل 13 میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 30 کے قریب اوسط سے 329 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 2 نصف سنچریاں بھی بنائیں، اس طرح ان کا سب سے زیادہ سکور 91 رنز رہا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.