آئی پی ایل 2022 Indian Premier League سیزن کے لیے میگا نیلامی Mega Auction رواں ماہ ہوگی جس میں فرنچائزیز ایک بار پھر سے کھلاڑیوں کی بولی لگا کر اپنی ٹیموں کو دوبارہ کے تشکیل دیں گے۔ اس دوران فرنچائزیز IPL Franchises اپنی ٹیموں میں کم سے کم 4 کھلاڑیوں کو رکھ کر بقیہ کو تمام ریلیز کریں گے۔
میگا آکشن سے پہلے دفاعی چیمپئن چنئی سُپر کنگز نے کپتان مہندر سنگھ دھونی، رائل چیلینجرز نے وراٹ کوہلی اور گلین میکسویل، ممبئی انڈینز نے روہت شرما اور جسپریت بمراہ، کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے سنیل نارائن اور آندرے رسل جیسے بڑے کھلاڑیوں کو ان کی موجودہ فرنچائزی نے انڈین پریمیئر لیگ 2022 کے لیے برقرر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریٹین کئے گئے کھلاڑیوں کی فہرست اور ٹیموں کے پاس نیلامی میں اترنے کے لیے پرس (مختص رقم) درج ذیل ہیں۔
چنئی سُپر کنگز: رویندر جڈیجہ(16 کروڑ روپے)، مہندر سنگھ دھونی(12 کروڑ روپے)، معین علی(8 کروڑ روپے) اور رتوراج گائیکواڑ (6 کروڑ روپے)
کولکاتا نائٹ رائیڈرز: آندرے رسل (12 کروڑ روپے)، ورون چکرورتی (8 کروڑ روپے)، وینکٹیش ایر (8 کروڑ روپے) اور آندرے رسل (6 کروڑ)
سن رائزرز حیدرآباد: کین ولیمسن (14 کروڑ روپے)، عبدالصمد (4 کروڑ) اور عُمران ملک (4 کروڑ روپے)
ممبئی انڈینز: روہت شرما (16 کروڑ روپے)، جسپریت بمراہ (12 کروڑ روپے)، سوریہ کُمار یادو (8 کروڑ روپے) اور کیرون پولارڈ (6 کروڑ روپے)۔
رائل چیلنجرز بنگلور: وراٹ کوہلی (15 کروڑ روپے)، گلین میکسویل (11 کروڑ روپے)، محمد سراج (7 کروڑ روپے)۔
دہلی کیپٹلس: رشبھ پنت(16 کروڑ روپے)، اکشر پٹیل (9 کروڑ روپے)، پرتھوی شا(ساڑھے 7 کروڑ روپے) اور اینریک نورکیا (ساڑھے کروڑ)۔
راجستھان رائلز: سنجو سیمسن (14 کروڑ روپے)، جوس بٹلر (10 کروڑ روپے) اور یشسوی جیسوال (4 کروڑ روپے)
پنجاب کنگز: مینک اگروال (12 کروڑ روپے) اور ارشدیپ سنگھ (4 کروڑ روپے)
واضح رہے کہ انگلینڈ کے جارحانہ بلے باز جونی بیرسٹو اور آسٹریلیائی سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے خود کو ریلیز کرنے کی درخواست کی تھی۔
نیلامی میں اترنے کے لیے فرنچائزیز کے پاس باقی رقم:
چینئی سُپر کنگز : چار کھلاڑی ریٹین ہونے کے بعد 48 کروڑ روپے نیلامی کے لیے باقی۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرس: چار کھلاڑی ریٹین، نیلامی کے لیے 48 کروڑ روپے باقی۔
دہلی کیپیٹلز: چار کھلاڑی ریٹین، 48 کروڑ روپے نیلامی کے لیے باقی۔
سن رائزرس حیدرآباد : تین کھلاڑی ریٹین ، نیلامی کے لیے 57 کروڑ باقی۔
ممبئی انڈینز: چار کھلاڑی ریٹین، نیلامی کے لیے 48 کروڑ روپے باقی ہیں۔
رائل چیلینجرز بنگلور : تین کھلاڑی ریٹین، نیلامی کے لیے 57 کروڑ روپے باقی
راجستھان رائلز : تین کھلاڑی ریٹین، 57 کروڑ روپے نیلامی کے لیے باقی ہیں۔
پنجاب کنگز: دو کھلاڑی ریٹین ، نیلامی کے لیے پورے 66 کروڑ روپے باقی ہیں۔
اس کے علاوہ دو نئی فرنچائزی کے پاس یکم دسمبر سے 25 دسمبر تک تین کھلاڑیوں (دو بھارتی اور ایک غیر ملکی) کو سائن کرنے کا وقت ہے۔ ایسے وہ کھلاڑی جنہیں موجودہ 8 فرنچائزی نے برقرار نہیں رکھا ہے انہیں نئی فرنچائزیز اپنی ٹیم میں شامل کرسکتی ہیں۔
ٹیمیں دو مختلف مجموعوں کے ساتھ برقرار رکھنے کے لیے درخواست دے سکتی ہیں: تین بھارتی اور ایک غیر ملکی یا دو بھارتی اور دو غیر ملکی۔
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بھارتی کھلاڑی کیپڈ ہیں یا ان کیپڈ۔ آئی پی ایل کی 8 موجودہ ٹیمیں زیادہ سے زیادہ چار کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکیں گی۔
نیلامی میں رائٹ ٹو میچ کارڈز نہیں ہوں گے۔ ہر کھلاڑی کو یہ فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہوگا کہ وہ اس فرنچائزی کے ساتھ رہنا چاہتا ہے یا نہیں۔
حال ہی میں آئی پی ایل نے نیلامی کے پرس کو بڑھا کر 90 کروڑ روپے کر دیا تھا ۔
موجودہ فرنچائزز زیادہ سے زیادہ چار کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہیں جب کہ دو نئی بے نام فرنچائزز لکھنؤ اور احمد آباد اصل آٹھ ٹیموں کو برقرار رکھنے کے بعد پلیئر پول سے تین تین کھلاڑی خرید سکتی ہیں۔