ETV Bharat / sports

IPL 2023 دہلی کیپٹلس میں وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری سرفراز خان کو مل سکتی ہے

دہلی کیپٹلس کی کارکردگی پچھلے کچھ برسوں میں زبردست رہی ہے، جس میں ٹیم کے باقاعدہ کپتان اور اسٹار کھلاڑی رشبھ پنت کا کردار اہم مانا جاتا ہے۔ تاہم رشبھ پنت کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت اور وکٹ کیپر کی ذمہ داری کون انجام دے سکتے ہیں آیئے جانتے ہیں۔ IPL 2023

Sarfaraz Khan To Replace Rishabh Pant
دہلی کیپٹلس میں وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری سرفراز خان کو مل سکتی ہے
author img

By

Published : Mar 29, 2023, 4:10 PM IST

نئی دہلی: آئی پی ایل 2023 کے آغاز کو اب محض دو دن باقی ہے۔ آئی پی ایل کے 16ویں سیزن کا آغاز 31 مارچ سے ہونے جا رہا ہے۔ تاہم اس لیگ کے شروع ہونے سے پہلے ہی دہلی کیپٹلس کو دھچکا لگا ہے۔ دراصل ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت ایک کار حادثے میں زخمی ہو گئے تھے۔ جس کی وجہ سے وہ آئی پی ایل 2023 سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کو چوٹ سے ٹھیک ہونے میں کافی وقت لگے گا۔ اب رشبھ کی غیر موجودگی میں ڈیوڈ وارنر دہلی کیپٹلس کی ذمہ داری کی قیادت کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ وارنر کی شکل میں ٹیم کو تو کپتان مل گیا ہے، لیکن پنت کی جگہ وکٹ کیپنگ کون کرے گا؟ یہ ٹیم کے لیے درد سر بنا ہوا تھا۔

دراصل سوشل میڈیا پر دہلی کیپٹلس کے پریکٹس سیشن کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں سرفراز خان کو وکٹ کیپنگ کی پریکٹس کرتے دیکھا گیا۔ انہیں سپورٹ اسٹاف کے ساتھ کیپنگ ڈرل کرتے دیکھا گیا۔ اس کا مطلب ہے کہ سرفراز خان آئندہ آئی پی ایل سیزن میں دہلی کی پہلی پسند وکٹ کیپر ہو سکتے ہیں۔ اگرچہ غیر ملکی وکٹ کیپر فل سالٹ بھی ٹیم میں موجود ہیں، لیکن غیر ملکی کھلاڑی ہونے کی وجہ سے ان کے لیے ترجیح حاصل کرنا مشکل ہے۔ کیونکہ اس سے ٹیم کے کمبی نیشن میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ ایسے میں سرفراز خان رشبھ کی جگہ ٹیم کے پہلے چوائس وکٹ کیپر بلے باز ہو سکتے ہیں۔

سرفراز خان ایک بہترین بلے باز ہونے کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپر بھی ہیں۔ انہوں نے رنجی ٹرافی میں اپنی بلے بازی کی صلاحیت کو بہت بہتر طریقے سے ثابت کیا ہے۔ اس کے پاس آئی پی ایل کا کافی تجربہ بھی ہے۔ حالانکہ سرفراز آئی پی ایل میں بلے باز کے طور پر اپنی شناخت نہیں چھوڑ پائے ہیں، لیکن ان کے پاس رشبھ کی غیر موجودگی میں خود کو ثابت کرنے کا اچھا موقع ہے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.