ETV Bharat / sports

IPL 2023 سی ایس کے کو دھچکا، بین اسٹوکس زخمی

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 4:54 PM IST

ممبئی انڈینز کے خلاف میچ سے پہلے سی ایس کے کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ CSK کے سب سے بڑے آل راؤنڈر بین اسٹوکس انجری کی وجہ سے آج کے میچ سے باہر ہوسکتے ہیں۔ IPL 2023

Ben Stokes injury concern, Ben Stokes doubtful as CSK endure fresh injury
IPL 2023 سی ایس کے کو دھچکا، بین اسٹوکس زخمی

نئی دہلی: چنئی سپر کنگز ہفتہ کے روز ممبئی انڈینز (MI) کے خلاف بیک ٹو بیک جیت کی امید کر رہی تھی۔ تاہم مقابلہ سے پہلے CSK کو دھچکا لگا ہے، کیونکہ سٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس انجری کے وجہ سے باہر ہوسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی سپرکنگز کے سب سے بڑے آل راؤنڈر بین اسٹوکس انجری کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق پریکٹس کے دوران ان کی ایڑی میں اچانک درد ہوا جس کی وجہ سے وہ پریکٹس بھی مکمل نہیں کر سکے۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ وہ کم از کم 10 دن تک کوئی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ بتا دیں کہ سی ایس کے نے بین اسٹوکس کو آئی پی ایل نیلامی میں 16.25 کروڑ روپے میں خریدا کر اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔ حالانکہ اسٹوکس اب تک کھیلے گئے میچوں میں کچھ خاص نہیں کیے ہیں۔ سی ایس کے کو ان کی چوٹ کی خبر سے یقیناً بڑا دھچکا لگا ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی انڈینز کے خلاف میچ کے موقع پر وانکھیڑے اسٹیڈیم میں CSK کے پریکٹس سیشن کے بعد اسٹوکس کو ایڑی میں درد ہوا، جس کے بعد CSK کی میڈیکل ٹیم کھلاڑی کی چوٹ کا جائزہ لے رہی ہے۔ میڈیکل ٹیم فیصلہ کرے گی کہ وہ آج کا میچ کھیلے گا یا نہیں، لیکن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹوکس کم از کم 10 دن تک کرکٹ کے میدان سے دور رہ سکتے ہیں۔

بتادیں کہ بین اسٹوکس کو دھونی کی جگہ متبادل کھلاڑی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں جب سی ایس کے آل راؤنڈر معین علی سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے انگلینڈ کے ساتھی سٹوکس کو ایم ایس دھونی کی جگہ CSK کے مستقبل کے کپتان کے طور پر ممکنہ امیدوار کے طور پر دیکھتے ہیں؟ اس کے جواب میں معین نے براہ راست کچھ نہیں کہا، لیکن یہ ضرور کہا کہ لگتا ہے وہ ٹیم میں سیٹل ہو رہے ہیں۔

ممبئی انڈینز بمقابلہ چنئی سپر کنگز کے میچ کو آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے بڑے میچوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، کیونکہ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ کی کامیاب ترین ٹیمیں ہیں۔ ممبئی نے پانچ اور چنئی نے چار خطاب جیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.