ETV Bharat / sports

IPL Match Preview: ممبئی انڈینز پر ہیٹ ٹرک ہار سے بچنے کا دباؤ، کولکاتا پُرجوش

آئی پی ایل 2022 کا 14واں میچ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز کے درمیان پونے کے ایم سی اے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ Kolkata Knight Riders vs Mumbai Indians

Kolkata knight riders vs mumbai indians
Kolkata knight riders vs mumbai indians
author img

By

Published : Apr 6, 2022, 2:39 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ 2022 میں آج ممبئی اور کولکاتا کے درمیان ہونے والا میچ کافی سنسنی خیز ہونے جا رہا ہے۔ اس میچ میں دونوں ٹیمیں جیتنے حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔ اس سیزن میں پہلی بار دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہونے جا رہی ہیں۔ اگر ممبئی انڈینز رواں انڈین پریمیئر لیگ میں اپنا کھاتہ کھولنا چاہتی ہے تو اس کے گیند بازوں کو کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ آئی پی ایل میں پانچ بار کی چیمپیئن ممبئی انڈینز اس سیزن میں اب تک اپنے دونوں میچ ہار چکی ہے۔ پہلے میچ میں دہلی کیپٹلز نے چار وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں راجستھان رائلز کے ہاتھوں 23 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ IPL Match Preview

ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف جیت درج کرنے کے لیے کئی شعبوں میں بہتری لانا چاہیں گے۔ کے کے آر کی ٹیم پنجاب کنگز کے خلاف چھ وکٹ سے جیت درج کرنے کے بعد بلند حوصلے کے ساتھ اس میچ میں اترے گی۔ راجستھان کے خلاف آخری میچ میں تیز گیند باز باسل تھمپی اور اسپنر مروگن اشون ممبئی کے لیے کمزور کڑیاں ثابت ہوئے تھے۔ تھمپی نے ایک اوور میں 26 رنز اور اشون نے تین اوور میں 32 رن دیئے تھے۔ اس کے علاوہ آسٹریلوی تیز گیند باز ڈینیئل سیمس بھی گزشتہ دو میچوں میں کافی رنز دے چکے ہیں اور وکٹ لینے میں ناکام رہے ہیں۔ اس لیے کے کے آر کے بلے بازوں کو روکنے کے لیے تینوں کو صحیح لائن اور لینتھ کے ساتھ گیند بازی کرنی ہوگی۔ تاہم جسپریت بمراہ نے اپنی بہترین گیند بازی سے ثابت کر دیا ہے کہ ان کا شمار دنیا کے بہترین گیند بازوں میں کیوں کیا جاتا ہے لیکن دوسرے کنارے سے انہیں خاطر خواہ تعاون نہیں مل رہا ہے۔ IPL Matches analysis

روہت شرما کو بھی سازگار نتیجہ حاصل کرنے کے لیے اپنے پسندیدہ حریف کے خلاف دوبارہ بڑی اننگز کھیلنی ہوگی۔ سلامی ایشان کشن نے اب تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے پہلے میچ میں 81 اور دوسرے میچ میں 54 رنز بنائے تھے۔ اگر ممبئی کو بڑا اسکور کرنا ہے تو روہت شرما اور ایشان کشن کو اسے اچھی شروعات کرنا پڑے گی۔ ممبئی انڈینز سوریہ کمار یادو کی بہت کمی محسوس کر رہا ہے جو انگلی کی چوٹ کی وجہ سے پہلے دو میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ اس بارے میں ابھی تک غیر یقینی ہے کہ آیا وہ اگلے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ اس کے علاوہ انمول پریت سنگھ، ٹم ڈیوڈ اور کیرون پولارڈ کو بھی اپنا کردار بخوبی ادا کرنا ہوگا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ممبئی جنوبی افریقہ کے ڈیولڈ بریوس کو موقع دیتی ہے یا نہیں۔

جہاں تک کولکاتا نائٹ رائیڈرز کا معاملہ ہے، ان کے لیے سب سے مثبت پہلو اسٹار آل راؤنڈر آندرے رسل کی فارم میں واپسی ہے۔ پنجاب کنگز کے خلاف رسل نے سکسر لگانے کی مہارت کا عمدہ مظاہرہ پیش کیا جسے وہ جاری رکھنا چاہیں گے۔ اجنکیا رہانے اور وینکٹیش ایر گزشتہ میچ میں ٹاپ آرڈر میں نہیں چل پائے تھے۔ یہ دونوں ٹیم کو اچھی شروعات دینا چاہیں گے۔ اس کے علاوہ کپتان شریس ایر کی شروعات اچھی ہے لیکن ان سے بڑی اننگز کی ضرورت ہے۔ یہی بات سیم بلنگس اور نتیش رانا پر بھی لاگو ہوتی ہے۔

دوسری جانب کے کے آر کے تیز گیند باز اُمیش یادو نے اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اب تک سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کر کے پرپل کیپ اپنے پاس رکھی ہے لیکن انہیں ٹم ساؤتھی اور شیوم ماوی کے تعاون کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ ورون چکرورتی اور سنیل نارائن کے آٹھ اوورز بھی اہم ہوں گے۔ ممبئی نے کے کے آر کے خلاف اب تک 22 میچ جیتے ہیں جب کہ کے کے آر نے صرف سات میچوں میں ہی جیت درج کی ہے۔ اگر ممبئی انڈینز رواں انڈین پریمیئر لیگ میں اپنا کھاتہ کھولنا چاہتی ہے تو اس کے گیند بازوں کو کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا

کولکاتہ نائٹ رائیڈرز: شریس ایر(کپتان)، ارون فنچ، ابھیجیت تومر، اجنکیا رہانے، بابا اندرجیت، نتیش رانا، پرتھم سنگھ، رنکو سنگھ، اشوک شرما، پیٹ کمنز، رسیک ڈار، شیوم ماوی، ٹم ساؤتھی، امیش یادو، ورون چکرورتی، امان خان، آندرے رسل، انوکول رائے، چمیکا کرونارتنے، محمد نبی، رمیش کمار، سنیل نارائن، وینکٹیش ایر، سیم بلنگز اور شیلڈن جیکسن۔

ممبئی انڈینز: روہت شرما (کپتان)، انمول پریت سنگھ، راہل بدھی، رمندیپ سنگھ، سوریہ کمار یادو، تلک ورما، ٹم ڈیوڈ، ارجن تندولکر، باسل تھمپی، ریتک شوکین، جسپریت بمراہ، جے دیو انادکٹ، جوفرا آرچر، مینک مرکنڈے، مروگن اشون، ریلی میریڈیتھ، ٹائیمل ملز، ارشد خان، ڈینیئل سیمس، ڈیوالڈ بریوس، فیبین ایلن، کیرون پولارڈ، سنجے یادو، آرین جویال اور ایشان کشن۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.