کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے بدھ کو آئی پی ایل 2022 کے 14ویں میچ میں ممبئی انڈینس کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اور ممبئی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ گنوا کر 161 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ ممبئی کی جانب سے سوریہ کمار یادو (52) نے ڈیوالڈ بریوس (29) تلک ورما (38) اور کیرن پولارڈ نے نے 5 گیندوں پر 22 رن بنا کر نمایاں رہے۔ کے کے آر کی جانب سے پیٹ کمنس کو دو جبکہ چکرورتی اور امیش کو ایک ایک وکٹ ملا۔IPL 2022, KKR vs MI
مختصر اسکو، ممبئی انڈینز: 161-4 (سوریہ کمار یادیو - 52، تلک ورما - 38)، کے کے آر: پیٹ کمنز - 2/49
کولکاتہ اور ممبئی دونوں نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ جہاں کولکتہ نے ٹم ساؤتھی اور شیوم ماوی کی جگہ پیٹ کمنز اور راسخ سلام کو شامل کیا ہے، وہیں ممبئی نے انمول پریت سنگھ اور ٹم ڈیوڈ کی جگہ سوریہ کمار یادو اور نوجوان ڈیوالڈ بریوس کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔
کولکاتہ نائٹ رائیڈرز: شریئس ائیر (کپتان)، اجنکیا رہانے، وینکٹیش ائیر، سیم بلنگز (وکٹ کیپر)، نتیش رانا، آندرے رسل، سنیل نارائن، پیٹ کمنز، امیش یادیو، راسخ سلام، ورون چکرورتی۔
ممبئی انڈینز: روہت شرما (کپتان)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادیو، تلک ورما، کیرون پولارڈ، ڈینیئل سامس، ڈیولڈ بریوس، مروگن اشون، جسپریت بمراہ، تایمل ملز، باسل تھمپی۔