ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021: حیدرآباد کے خلاف پنجاب کا چھوٹا اسکور

چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پنجاب کنگز 19.4 اوورز میں 120 رنز ہی بنا سکی۔

Sunrisers Hyderabad vs Punjab kings
Sunrisers Hyderabad vs Punjab kings
author img

By

Published : Apr 21, 2021, 5:22 PM IST

Updated : Apr 21, 2021, 5:36 PM IST

پنجاب کنگز کے کپتان کے ایل راہل نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا لیکن ان کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور پوری ٹیم محض 120 رنز پر ہی آل آؤٹ ہوگئی۔

پہلے بلے بازی کرنے اتری پنجاب کنگز ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور کپتان کے ایل راہل محض 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ مینک اگروال بھی 39 رنز کے مجموعی اسکور پر خلیل احمد کا شکار بنے۔

اس کے بعد سب کی نگاہیں یونیورسل باس کرس گیل پر تھیں لیکن وہ اس میچ میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور 17 گیندوں میں 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں راشد خان نے آؤٹ کیا۔

اس کے علاوہ دیپک ہُڈا نے 13 رنز، موئسیس ہینریکس نے 14 رنز اور شاہ رخ خان نے 22 رنز بنائے۔

سن رائرزس حیدرآباد کی جانب سے خلیل احمد سب سے کامیاب گیند باز رہے اور 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس کے علاوہ ابھیشیک شرما نے دو جبکہ بھونیشور کمار، سدھارتھ کول اور راشدخان نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Last Updated : Apr 21, 2021, 5:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.