ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021: رائل چیلیجرز بنگلور کو 178 رنوں کا ہدف

وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں راجستھان رائلز نے شیوم دوبے اور راہل تیواتیا کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔

royal challengers bangalore
royal challengers bangalore
author img

By

Published : Apr 22, 2021, 9:23 PM IST

Updated : Apr 22, 2021, 10:17 PM IST

رائل چیلیجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر راجستھان رائلز کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جس کے بعد راجستھان نے شیوم دوبے کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت 177 رنز بنائے۔

پہلے بلے بازی کرنے اتری راجستھان ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور محض 43 رنوں پر اس کے 4 بلے باز پویلین لوٹ گئے تھے جس میں جارحانہ بلے باز جوز بٹلر(8 رنز)، منن ووہرا(7 رنز)، کپتان سنجو سیمسن(21 رنز) اور ڈیوڈ ملر(صفر رن) کے وکٹ شامل تھے۔

بنگلور کے تیز گیند باز محمد سراج نے دو وکٹیں لے کر راجستھان رائلز کو بیک فٹ پر دھکیل دیا تھا جس کے بعد ٹیم بحران کا شکار ہوگئی تاہم شیوم دوبے اور راہل تیواتیا نے بہتر بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو مشکلات سے نکالا اور باعزت اسکور تک پہنچایا۔

شیوم دوبے نے 32 گیندوں میں 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے جبکہ راہل تیواتیا نے 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 23 گیندوں میں 40 رنز کی اننگ کھیلی۔

اس کے علاوہ ریان پراگ نے 25 رنز اور کپتان سنجو سیمسن نے 21 رنز بنائے۔

محمد سراج نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں

رائل چیلیجرز بنگلور کی جانب سے محمد سراج نے کفایتی گیند بازی کرتے ہوئے 4 اوورز میں محض 27 رنز دے کر 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ہرشل پٹیل نے بھی 4 اوورز میں 47 رنوں کے عوض میں 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کائل جیمیسن، کین رچرڈسن اور واشنگٹن سُندر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Last Updated : Apr 22, 2021, 10:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.