ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021: دوبارہ آغاز پر ممبئی اور چنئی ہوں گے آمنے سامنے

انڈین پریمیئر لیگ 2021 کے بقیہ میچوں کی شروعات کل یعنی 19 ستمبر سے ممبئی انڈینز اور چنئی سُپر کنگز کے میچ سے ہوگی۔

IPL
IPL
author img

By

Published : Sep 18, 2021, 7:44 PM IST

چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو تین بار آئی پی ایل ک اخطاب دلانے والے مہندر سنگھ دھونی کے کھلاڑی دبئی میں کل سے شروع ہورہے آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں ممبئی انڈینز سے پچھلی شکست کا بدلہ لینے اتریں گے۔

چنئی کو پہلے مرحلے میں دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں یکم مئی کو کھیلے گئے ہائی اسکورنگ میچ میں ممبئی سے چار وکٹ سے شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا۔ اس میچ میں چنئی نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 218 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ممبئی نے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے 6 چوکوں اور 8 چھکوں سے سجی 34 گیندوں پر 87 رنوں کی بہترین اننگ کی بدولت میں 219 رن بناکر میچ جیت لیا تھا۔

چنئی کی بیٹنگ میچ میں تو مضبوط تھی لیکن اس کی گیندبازی میں دم نہیں دکھائی دیا تھا۔ اس سے سبق لیتے ہوئے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کل ہونے والے میچ میں چنئی کے گیند باز ممبئی کے بلے بازوں پر حاوی ہونا چاہیں گے۔

اس ایک میچ کے علاوہ دونوں ٹیموں کی اوور آل بلے بازی اور گیند بازی اچھی رہی ہے۔ چنئی کے فاف ڈو پلیسس سات میچوں میں 320 رنز کے ساتھ اس سیزن میں اب تک رنز بنانے کے معاملے تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ ممبئی کے کپتان روہت شرما سات میچوں میں 250 رنز کے ساتھ آٹھویں نمبر ہیں۔

گیندبازی کے لحاظ سے ممبئی کے نوجوان لیگ اسپنر راہل چہر سات میچوں میں 11 وکٹوں کے ساتھ چوتھے جب کہ چنئی کے سیم کیرن سات میچوں میں 9 وکٹ کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ دیگر کھلاڑی بھی اپنی بہترین کارکردگی پیش کررہے ہیں جس کی بدولت دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ 4 میں موجود ہیں۔

چنئی سُپر کنگز جہاں 7 میچوں میں سے 5 میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے وہیں سابقہ چیمپئن ممبئی 7 میں سے 4 میچ جیتنے کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں کا نیٹ رن ریٹ پلس میں ہے۔ چنئی کا نیٹ رن ریٹ +1.263 ہے جو دیگر ساتوں ٹیموں سے زیادہ ہے جب کہ ممبئی کا نیٹ رن ریٹ +0.062 ہے۔ دونوں ٹیموں کے سات سات میچ باقی ہیں۔ لہٰذا ان کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے کے امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے آئی پی ایل کو درمیان میں ہی روک دیا گیا تھا اور لمبے وقت سے اس بات کو لے کر بحث چل رہی تھی کہ بقیہ مقابلے کب اور کہاں ہوں گے لیکن بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ کے باقی 31 میچوں کو یو اے ای میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو کل سے شروع ہورہے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.