راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے ٹاس جیت کے چنئی سُپر کنگز کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جس کے بعد چنئی نے راجستھان کو 189 رنوں کا ہدف دیا۔
پہلے بلے بازی کرنے اتری چنئی سُپر کنگز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 25 رنز کے مجموعی اسکور پر سلامی بلے باز رتو راج گائیکواڑ پویلین لوٹ گئے۔ انہیں مستفیض الرحمن نے شوم دوبے کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ حالانکہ اس دوران فاف ڈو پلیسس نے جارحانہ رخ اختیار کیا لیکن بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں کرس مورس کا شکار بن گئے۔ ڈو پلیسس نے 17 گیندوں میں 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے۔
اس کے بعد معین علی کریز پر آئے اور بڑے شاٹس کھیلا لیکن ان کی اننگ بھی زیادہ دیر نہیں چلی اور وہ 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے علاوہ سریش رائنا نے 18 رنز، امباتی رائیڈو نے 27 رنز، کپتان ایم ایس دھونی نے 18 رنز اور ڈوین براوو نے 20 رنز بنائے اور ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔
راجستھان رائلز کی جانب سے چیتن سکاریا سب سے کامیاب گیند باز رہےا ور تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کرس مورس نے دو، راہل تیواتیا اور مستفیض الرحمن ننے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔