ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021: رشبھ پنت کی نصف سنچری، راجستھان کو 148 کا ہدف

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آئی پی ایل کے 7 ویں میچ میں دہلی کیپیٹلز نے کپتان رشبھ پنت کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

rajasthan royals vs delhi capitals
rajasthan royals vs delhi capitals
author img

By

Published : Apr 15, 2021, 9:18 PM IST

Updated : Apr 15, 2021, 9:26 PM IST

پہلے بلے بازی کرنے اتری دہلی کیپیٹلز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور محض 37 رنز پر اس کے 4 بلے باز آؤٹ ہوگئے تھے لیکن رشبھ پنت کی شاندار نصف سنچری کی بدولت ٹیم باعزت اسکور تک پہنچی۔

راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے ٹاس جیت کت دہلی کیپیٹلز کو بلے بازی کی دعوت دی تھی۔ دہلی کی جانب سے گزشتہ میچ میں 138 رنوں کی شاندار افتتاحی پارٹنرشپ کرنے والے سلامی بلے باز شکھر دھون اور پرتھوی شا اس میچ میں ناکام ثابت ہوئے اور 16 رنز کے مجموعی اسکور پر دونوں آؤٹ ہوگئے۔

شکھر دھون نے 11 گیندوں میں 9 رنز اور پرتھوی شا نے 5 گیندوں میں 2 رنز بنائے۔ ان دونوں بلے بازوں کو جے دیو انادکٹ نے پویلین کی راہ دکھائی اس کے علاوہ اجنکیا رہانے 8 رنز اور مرکز اسٹوائنس بنا کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

ایک جانب وکٹوں کے گرنے کا سلسلہ جاری رہا تو دوسری جانب کپتان رشبھ پنت نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی جدوجہد جاری رکھی۔ پنت نے 32 گیندوں میں 51 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ للت یادو نے 20 رنز اور ٹام کرین نے 21 رنز بنائے۔

راجستھان رائلز کی جانب سے جے دیو انادکٹ نے 3 بلے بازوں کو آؤٹ کیا جبکہ مستفیض الرحمن نے دو اور کرس مورس نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Last Updated : Apr 15, 2021, 9:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.