ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021: دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیتا - پنجاب کنگز

انڈین پریمیئر لیگ کے 14 ویں ایڈیشن کے 11 ویں میچ میں دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

delhi capitals vs punjab kings
delhi capitals vs punjab kings
author img

By

Published : Apr 18, 2021, 7:10 PM IST

Updated : Apr 18, 2021, 7:41 PM IST

آئی پی ایل کا 11 واں میچ پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے مابین ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ اپنے اپنے پچھلے مقابلے ہارنے کے بعد دہلی کیپٹلز اور پنجاب کنگز ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔

دہلی کیپیٹلز نے ممبئی کے اس میدان پر اپنے پہلے مقابلے میں چنئی سُپر کِنگز کو یکطرفہ مقابلے میں 7 وکٹ سے شکست دی تھی لیکن اس کے بعد پھر اسی میدان میں اسے راجستھان رائلز کے ہاتھوں 7 وکٹ سے شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب پنجاب کنگز ٹیم نے اپنے پہلے مقابلے میں راجستھان رائلز کو 4 رنوں سے ہرایا تھا لیکن چنئی میں دوسرے مقابلے میں اسے چنئی سُپر کنگز کے ہاتھوں 6 وکٹ سے شکست ملی تھی۔

پنجاب پر چنئی کے تیز گیند باز دیپک چہر نے اپنے پہلے چار اوورز میں چار وکٹیں لے کر ایسا دباؤ بنایا تھا کی ٹیم آخر تک اس سے نکل نہیں سکی تھی اور 20 اوورز میں محض 106 رنز تک ہی پہنچ پائی تھی۔ چنئی کو یہ ہدف حاصل کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی اور اس نے چار وکٹ کھو کر ہدف حاصل کر لیا تھا۔

پنجاب کنگز کو اب یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ اسے اپنے کیربیائی اوپنر اور یونیورسل باس کرس گیل کو اوپننگ میں اترنا ہے یا تیسرے نمبر پر۔ پنجاب نے اپنے شروعاتی دونوں میچوں میں کپتان کے ایل راہل کے ساتھ مینک اگروال سے اننگ کا آغاز کرایا تھا لیکن مینک دونوں اننگز میں ناکام رہے اور دو میچوں میں 14 اور صفر پر آوٹ ہوئے تھے جبکہ گیل نے پہلے میچ میں 40 رنز اور دوسرے میں وہ محض 10 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ پنجاب کنگز کے ایک اور کیریبیائی کھلاڑی نکولس پورن دونوں میچوں میں اپنا کھاتا بھی نہیں کھول پائے ہیں جبکہ کپتان لوکیش راہل پہلے میچ میں 91 رن بنانے کے بعد دوسرے میچ میں محض 5 رنز بنانے کے بعد رویندر جڈیجہ کے سیدھے تھرو پر رن آوٹ ہوگئے تھے۔

دوسری جانب دہلی کیپٹلز بھی کافی حد تک پنجاب کی طرح اپنے دونوں سلامی بلے بازوں شکھر دھون اور پرتھوی شا پر منحصر ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ شکھر اور پرتھوی نے پہلے میچ میں شاندار آغاز کیا تھا جس کی بدولت ٹیم نے چنئی سُپر کنگز کو یکطرفہ انداز میں شکست دی تھی لیکن دوسرے میچ میں دونوں سستے میں آوٹ ہوئے تو دہلی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آج کے میچ میں دونوں ٹیمیں کافی حد تک اپنے سلامی بلے بازوں پر انحصار کریں گی کہ وہ اپنی ٹیم کو کیسا آغاز دے پاتے ہیں۔

دونوں ٹیموں کی پاور پلے کی گیند بازی میچ کا فیصلہ کرے گی کہ مقابلہ کس کے حق میں جائے گا۔

Last Updated : Apr 18, 2021, 7:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.