ETV Bharat / sports

جڈیجہ کی آل راؤنڈر کارکردگی کے سامنے بنگلور بے بس

چنئی سُپر کنگز نے ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں رائل چیلینجرز بنگلور کو یکطرفہ انداز میں 69 رنوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلا مقام حاصل کر لیا ہے

جڈیجہ کی آل راؤنڈر کارکردگی
جڈیجہ کی آل راؤنڈر کارکردگی
author img

By

Published : Apr 25, 2021, 10:16 PM IST

چنئی سُپر کنگز پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلور کے سامنے 192 رنز کا ہدف رکھا تھا لیکن رائل چیلینجرز بنگلور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز ہی بنا سکی اور میچ 69 رنوں ہار گئی۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری بنگلور ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ دیودت پڈیکل نے 34 رنز بنائے لیکن وہ ٹیم کو اچھی پوزیشن پر لانے میں ناکام رہے۔

اس کے بعد جڈیجہ اور عمران طاہر وکٹیں حاصل کرتے رہے اور بنگلور کے کسی بھی بلے باز کو کریز پر ٹکنے نہیں دیا۔

جڈیجہ کی آل راؤنڈر کارکردگی
جڈیجہ کی آل راؤنڈر کارکردگی

چنئی کی جانب سے رویندر جڈیجہ نے پہلے بلے بازی کے ساتھ ساتھ گیند سے بھی متاثر کیا۔ جڈیجہ نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے محض 28 گیندوں میں 4 چوکوں اور 5 فلک بوس چھکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔ انہوں نے اننگ کے آخری اوور میں پرشل پٹیل کی گیند پر 5 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔

اس کے بعد جڈیجہ نے گیند بازی میں بھی کمال کرتے ہوئے 4 اوورز میں محض 13 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمران طاہر کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔

اس سے قبل سلامی بلے باز فاف ڈو پلیسس کی عمدہ نصف سنچری اور رویندر جڈیجہ (ناٹ آوٹ 62) کی دھماکے داراننگ کی بدولت چنئی سُپر کنگز نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 191 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.