ETV Bharat / sports

IPL 2023 آئی پی ایل میں آج گجرات ٹائٹنز اور لکھنؤ سپر جائنٹس آمنے سامنے - لکھنؤ بمقابلہ گجرات میچ

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آج آئی پی ایل 2023 کا میچ گجرات ٹائٹنز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گجرات ٹائٹنز 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جب کہ لکھنؤ 11 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ Lucknow vs Gujarat Match

آئی پی ایل میں آج گجرات ٹائٹنز اور لکھنؤ سپر جائنٹس آمنے سامنے

author img

By

Published : May 7, 2023, 2:25 PM IST

احمدآباد: آئی پی ایل 2023 کا 51واں میچ آج گجرات ٹائٹنز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ دوپہر 3.30 بجے شروع ہوگا۔ وہیں اس میچ میں پانڈیا بردرز آمنے سامنے ہوں گے۔ ہاردک گجرات کے کپتان ہیں جبکہ زخمی کے ایل راہل کے لیگ سے باہر ہونے کی وجہ سے کرنال پانڈیا لکھنؤ کی ٹیم کی کپتانی سنبھال رہے ہیں۔ لکھنؤ ٹیم کا پچھلا میچ چنئی سپر کنگز کے خلاف بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔ ٹیم کو فاسٹ بولر جے دیو انادکٹ کی کمی بھی محسوس ہوگی جو چوٹ کی وجہ سے لیگ سے باہر ہوچکے ہیں۔

گذشتہ دو میچوں میں لکھنؤ کے بلے بازوں نے مایوس کیا اور ٹیم چھوٹے اسکور کا ہدف بھی حاصل نہیں کر سکی۔ لکھنؤ ٹیم انتظامیہ نے کے ایل راہل کی جگہ کرون نائر کو شامل کیا ہے۔ میچ کے دوران لکھنؤ کو گجرات کے اسپنرز راشد خان اور نور احمد کو کھیلنے میں پریشانی ہو سکتی ہے کیونکہ راشد اور نور نے راجستھان کے خلاف بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کیا تھا۔ وہیں لکھنؤ کی گیند بازی کی ذمہ داری روی بشنوئی اور امیت مشرا پر ہوگی۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کی وکٹ کی بات کریں تو یہاں بلے باز آسانی سے شاٹس مار سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں گیند بازوں کو پچ سے مدد بھی ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 گجرات ٹائٹنز نے راجستھان رائلز کو نو وکٹوں سے شکست دی

پوائنٹس ٹیبل کی بات کریں تو گجرات ٹائٹنز 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ لکھنؤ 11 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ لکھنؤ اگر آج کا میچ جیت جاتی ہے تو وہ دوسرے نمبر پر پہنچ جائے گی۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل کے 48ویں میچ میں راجستھان رائلز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا گیا۔ راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے راجستھان رائلز کی پوری ٹیم 17.5 اوورز میں 118 رنز پر آوٹ ہوگئی اور گجرات ٹائٹنز کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 13.5 اوورز میں 119 رنز بنالیے اور راجستھان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.