ETV Bharat / sports

IPL 2023 Final گجرات ٹائٹنز نے چنئی سپر کنگز کو 215 رنز کا ہدف دیا، سائی سدرشن نے 96 رنز بنائے - انڈین پریمیئر لیگ کا فائینل میچ

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلےبازی کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنز کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔ یہ آئی پی ایل کی تاریخ میں فائنل میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا سکور ہے۔ گجرات ٹائٹنز کی جانب سے دائیں ہاتھ کے نوجوان بلے باز سائی سدرشن نے 47 گیندوں میں 8 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 96 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔

گجرات ٹائٹنز نے چنئی سپر کنگز کو  215 رنز کا ہدف دیا، سائی سدرشن نے 96 رنز بنائے

author img

By

Published : May 29, 2023, 9:43 PM IST

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے فائنل میچ میں چنئی سپر کنگز (CSK) نے ٹاس جیت کر گجرات ٹائٹنز (GT) کے خلاف فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ گجرات ٹائٹنز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹ کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔ گجرات ٹائٹنز کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔ یہ آئی پی ایل کی تاریخ میں فائنل میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا سکور ہے۔

گجرات ٹائٹنز کی جانب سے دائیں ہاتھ کے نوجوان بلے باز سائی سدرشن نے 47 گیندوں میں 8 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 96 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ اوپنر بلے باز ریدھیمان ساہا نے 54 اور شبمن گل نے بھی 39 رنز بنائے۔ چنئی سپر کنگز کی جانب سے متھیشا پاتھیرانا کو 2، رویندرا جدیجا اور دیپک چاہر نے 1-1 وکٹ حاصل کیں۔ چنئی سپر کنگز کے فاسٹ بولر متھیشا پاتھیرانا نے 96 رنز کے اسکور پر 20ویں اوور کی تیسری گیند پر سائی سدرشن کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔

بتا دیں کہ دھونی نے ٹاس کے بعد کہا تھا کہ بارش کے امکان کو دیکھتے ہوئے ہم پہلے بولنگ کریں گے۔ ہم کافی خوش ہیں کہ ہم 20اوورزکا میچ کھیلیں گے۔ یہ ٹورنامنٹ کے ساتھ انصاف کرتا ہے۔ ٹیم میں کو ئی تبدیلی نہیں ہے۔ وہیں دفاعی چیمپئن گجرات کے کپتان ہاردک پانڈیا نے کہا تھا کہ ہم بھی پہلے بولنگ کرتے، لیکن میرا دل بیٹنگ کرنا چاہتا تھا اس لیے مجھے ٹاس ہارنے کا ملال نہیں ہے۔ ہم نے کہا کہ یہ (موسم) ہمارے قابو سے باہر ہے۔ جو بھی ٹیم بہتر کھیلے گی، اسی کے ہاتھ میں ٹرافی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Ambati Rayudu Retirement رائیڈو فائنل کے بعد آئی پی ایل سے ریٹائر ہو جائیں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.