ETV Bharat / sports

IPL 2023 حیدرآباد کو شکست دے کر گجرات ٹائٹنز پلے آف میں داخل

آئی پی ایل 2023 کے 62ویں میچ گجرات ٹائٹنز نے سن رائزرس حیدرآباد کو 34 رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی گجرات پلے آف میں داخل ہو گیا ہے۔ گجرات کے 13 میچوں میں 18 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ Gujarat Titans Beat Hyderabad

حیدرآباد کو شکست دے کر گجرات ٹائٹنز پلے آف میں داخل

author img

By

Published : May 16, 2023, 6:27 AM IST

احمد آباد: اوپنر شبھمن گل کی بے مثال سنچری (101) سن رائزرس حیدرآباد کے بھونیشور کمار کی آل راؤنڈ کارکردگی (30 رن دے کر پانچ وکٹ اور 27 رن) پر بھاری پڑی، جس کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے پیر کے روز حیدرآباد کو 34 رنز سے شکست دے کر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کے پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل گجرات نے نو وکٹوں پر 188 رنز بنائے جس کے جواب میں حیدرآباد کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 154 رنز ہی بنا سکی۔ گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل کے موجودہ ایڈیشن میں آرام سے پلے آف میں جگہ بنا لی۔ گجرات کی جیت میں شبھمن گل کا کردار اہم رہا جنہوں نے سائی سدرشن کے ساتھ 147 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کا اسکور 188 رنز بنا کر فتح کا سنگ بنیاد رکھا۔

تاہم بھونیشور نے نہ صرف گجرات کی بڑے اسکور تک جانے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، بلکہ ہنری کلاسن (64) کے ساتھ 68 رنز کی مفید شراکت داری کرکے میچ میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی۔ جب اس کے سات کھلاڑی صرف 59 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ چکے تھے اور میچ محض رسمی شکل میں بدل رہا تھا۔ گل نے 58 گیندوں پر 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 101 رنز بنائے جبکہ سدرشن نے 36 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 47 رنز بنائے۔ گِل اور سدرشن کی شراکت کی مدد سے گجرات بڑے سکور کی طرف گامزن تھا لیکن کمار نے 20ویں اوور میں گل، راشد خان اور محمد شامی کی وکٹ لیکر گجرات کو 188کے سکور پر روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 کولکاتہ نے چنئی کو چھ وکٹوں سے شکست دی

بھونیشور نے چار اوور میں 30 رن پر پانچ وکٹ حاصل کیا۔ جانسن، نٹراجن اور فاروقی کو بھی ایک ایک وکٹ ملی۔ وہیں حیدرآباد کی جانب سے سب سے زیادہ ہنری کلاسن نے 64 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ بھونیشور کمار نے 27 رنز بنائے۔ گجرات کی جانب سے محمد شامی اور موہت شرما نے چار چار وکٹیں جبکہ یش دیال نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی گجرات پلے آف میں داخل ہو گیا ہے۔ گجرات کے 13 میچوں میں 18 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ گجرات کا آخری میچ 21 مئی کو آر سی بی سے ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.