ETV Bharat / sports

IPL 2023 ہاردک کی کپتانی میں گجرات ٹائٹنز پہلی بار چیمپئن بنی، اس بار بھی ہرانا آسان نہیں - گجرات ٹائٹنز پہلی بار میں بنی چیمپئن

موجودہ آئی پی ایل چیمپئن ٹیم گجرات ٹائٹنز، کپتان ہاردک پانڈیا کی قیادت میں، 31 مارچ کو افتتاحی میچ میں چنئی سپر کنگز کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ اس سیزن میں بھی ٹائٹنز کو ہرانا کسی بھی ٹیم کے لیے آسان نہیں ہوگا۔ IPL 2023

gujarat-titans-became-champions-in-their-first-ipl
ہاردک کی کپتانی میں گجرات ٹائٹنز پہلی بار چیمپئن بنی
author img

By

Published : Mar 28, 2023, 8:24 PM IST

نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے اپنے پہلے سیزن میں گجرات ٹائٹنز نے تاریخ رقم کی۔ گجرات ٹائٹنز آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں آئی پی ایل 2022 کی چیمپئن بھی بنی۔ ہاردک پہلی بار کسی بڑے ٹورنامنٹ میں کپتانی کر رہے تھے، لیکن اپنی شاندار کپتانی سے ٹائٹنز نے ایم ایس دھونی اور روہت شرما کی ٹیموں کو شکست دے کر آئی پی ایل کی ٹرافی پر قبضہ کر لیا۔ 31 مارچ سے شروع ہونے والے آئی پی ایل کے 16ویں سیزن میں ٹائٹنز سر فہرست ٹیموں میں سے ایک ہے۔ اس بار بھی ٹائٹنز کو ہرانا کسی بھی ٹیم کے لیے آسان نہیں ہوگا۔

آئی پی ایل 2023 میں تمام ٹیموں کو خاص طور پر ٹائٹنز کے کپتان ہاردک پانڈیا سے بچنا ہوگا۔ شاندار بلے بازی کے ساتھ ساتھ، پانڈیا گیند بازی میں بھی شاندار طریقے سے اپنے چار اوور نکلاتے ہیں۔ گجرات ٹائٹنز میں پانچ آل راؤنڈر کھلاڑی ہیں اور سبھی میچ ونر ہیں۔ پچھلے سیزن میں ہر میچ میں ایک نیا میچ ونر کھلاڑی سامنے آیا۔ آئی پی ایل 2022 میں کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹیم کے لیے سب سے زیادہ 487 رنز بنائے اور 8 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ٹائٹنز کے اوپنر شبمن گل بھی بہترین فارم میں ہیں اور ٹیم کو ان سے اچھی کارکردگی کی توقعات ہیں۔ بولنگ کی کمان ایک بار پھر فاسٹ بولر محمد شامی کے ہاتھ میں ہوگی۔

گجرات ٹائٹنز جمعہ 31 مارچ کو آئی پی ایل 2023 کے افتتاحی میچ میں چنئی سپر کنگز کے خلاف کھیل کر اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ اگر ہم اعداد و شمار کے نقطہ نظر سے دیکھیں تو ہاردک پانڈیا کی قیادت میں گجرات ٹائٹنز ایم ایس دھونی کی قیادت میں چنئی سپر کنگز پر بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک دو میچ کھیلے جا چکے ہیں اور دونوں میں گجرات ٹائٹنز نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ دونوں ٹیموں میں سے کون آئی پی ایل 2023 کے اپنے پہلے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔ شائقین دونوں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.