ETV Bharat / sports

چار ممالک آئی پی ایل 2021 کی میزبانی کے خواہاں - کورونا وائرس

کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی شدہ انڈین پریمیئر لیگ 2021 کے بقیہ میچوں کے لیے بی سی سی آئی کو انگلینڈ سمیت 4 ممالک سے میزبانی کی پیشکش ہے۔

IPL 2021
IPL 2021
author img

By

Published : May 9, 2021, 11:00 PM IST

انگلینڈ اور یو اے ای کے بعد اب آسٹریلیا اور سری لنکا نے بی سی سی آئی کے سامنے آئی پی ایل 2021 کے بقیہ میچوں کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔

آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن کو 29 میچوں کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔ اب بقیہ 31 میچوں کے لیے بی سی سی آئی 20 دن کی ونڈو تلاش کررہا ہے۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ اور یو اے ای بھی آئی پی ایل کی میزبانی کرچکے ہیں۔ گزشتہ سیزن یو اے ای میں ہوا تھا۔

ٹائٹ شیڈیول اور کورونا وائرس کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ کے بقیہ میچ ستمبر۔اکتوبر میں ہونے کا پورا امکان ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کی وجہ سے بی سی سی آئی اسے دوبارہ بھارت میں کرانے کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتا۔ ایسے میں گزشتہ سیزن کی طرح یو اے ای میں ان مقابلوں کے انعقاد کی بات چل رہی تھی لیکن بھارت کو انگلینڈ میں 14 ستمبر سے ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں۔

ایسی صورتحال میں انگلینڈ کے چار کاؤنٹی کلبوں نے بھی آئی پی ایل کی تجویز رکھی تھی اور اب سری لنکا اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے بھی ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں کو اپنے یہاں کرانے کی پیشکش کی ہے۔

حالانکہ بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ فی الحال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں جلدبازی نہیں کررہے ہیں۔ آہستہ آہستہ اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس سال آئی پی ایل نہیں کرایا جاسکا تو بی سی سی آئی کو اس سے تقریباً 2500 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.