ETV Bharat / sports

RCB end losing streak in WPL آر سی بی کو آخر کار ٹورنامنٹ میں پہلی جیت نصیب ہوئی - آر سی بی کی ویمنز پریمیئر لیگ میں پہلی جیت

رائل چیلنجرز بنگلور کو ڈبلیو پی ایل میں پہلی جیت ملی۔ رائل نے یوپی واریئرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ RCB end losing streak in WPL

finally a win for rcb, beat up by five wickets
آر سی بی کو آخر کار ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت نصیب ہوئی
author img

By

Published : Mar 16, 2023, 1:38 PM IST

Updated : Mar 16, 2023, 4:00 PM IST

ممبئی: مسلسل پانچ شکستوں کے بعد بلا آخر رائل چیلنجرز بنگلور کو ویمنز پریمیئر لیگ میں پہلی جیت نصیب ہوئی۔ چھ میچوں میں پانچ شکست اور ایک جیت کے ساتھ RCB اب پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جب کہ گجرات جائنٹس آخری نمبر پر ہے۔ دراصل ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں بدھ کی رات ٹاس ہارنے کے بعد یوپی واریرز کی ٹیم نے 19.3 اوور میں 135 رنز بنائے۔ 136 رنز کے ہدف کے جواب میں آر سی بی نے پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

رائل کی جیت میں سب سے اہم کردار کنیکا آہوجا کا رہا جنہوں نے 46 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ کنیکا نے 30 گیندوں کی اس اننگز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگائے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 153.33 تھا۔کنیکا کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ کنیکا کو فرنچائزی نے 10 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔ ریچا گھوش نے بھی 32 گیندوں پر 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ گھوش نے اننگز میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ وہ اننگز کے اختتام تک کریز پر موجود رہیں۔ اگرچہ رائل کی اس جیت میں تمام کھلاڑیوں نے اپنا حصہ ڈالا لیکن باؤلر پہلی بار تال میں نظر آئے۔

آسٹریلیا کی 32 سالہ بولر ایلیس پیری نے شاندار بولنگ کی۔ پیری نے 4 اوورز میں 16 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ سوفی ڈیوائن اور شوبھنا آشا نے دو دو، میگن شٹ اور شریانک پاٹل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آر سی بی کی شاندار گیند بازی کی وجہ سے یوپی واریرز 19.3 اوور میں 135 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ گریس ہیرس نے یوپی واریرز کے لیے 46 رنز کی بڑی اننگز کھیلی۔

یوپی واریرز چار پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے۔ واریرز نے چھ میں سے دو میچ جیتے ہیں۔ رائل چیلنجرز اپنا پہلا میچ جیت کر دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ اس کا نیٹ رن ریٹ -1.550 ہے۔ اور گجرات جائنٹس دو پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Mar 16, 2023, 4:00 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.