سابق رنر اپ انگلینڈ کے لیے معین علی نے تین اوور میں 18 رن پر دو وکٹ، لیونگ اسٹون نے تین اوور میں 15 رن پر دو وکٹ اور ملز نے چار اوور میں 27 رن دے کر تین وکٹ حاصل کیے۔ کرس ووکس کو چار اوور میں صرف 12 رن دے کر ایک وکٹ ملا۔
بنگلہ دیش کی طرف سے مشفق الرحیم نے 30 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 29 رن بنائے جب کہ کپتان محمد اللہ نے 24 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے19 رن بنائے۔ نور الحسن نے 18 گیندوں میں 16 رن، مہدی حسن نے 11 گیندو ں میں 10 رن اور نسیم احمد نے 9 گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 19 رن بنائے۔ ملز نے اننگز کی آخری دو گیندوں پر نورالحسن اور مستفیض الرحمن کے وکٹ لیے۔
ہدف معمولی تھا اور بنگلہ دیش کے گیند بازوں میں اتنا دم خم نہیں تھا کہ وہ اس کا دفاع کرپاتے۔ سلامی بلے باز جیسن رائے نے صرف 38 گیندوں پر پانچ چوکے اور تین چھکوں کی بدولت 61 رن حاصل کیے اور ہدف کو اور بھی آسان بنادیا۔ ان کے جوڑی دار جوس بٹلر 18 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 18 رن بناکر پہلے بلے باز کے طورپر ٹیم کے 39 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ رائے کا وکٹ 112 کے اسکور پر گرا۔
یہ بھی پڑھیں: تیز گیند باز فرگیوسن چوٹ کے سبب ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر
ڈیویڈ ملان نے 25 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 28 رن بنائے اور جانی بیرسٹو کے ساتھ انگلینڈ کو 14.1 اوور میں جیت کی منزل پر پہنچا دیا۔ بیرسٹو چار گیندو ں میں آٹھ رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی یہ لگاتار دوسری جیت ہے۔ اس سے پہلے اس نے ویسٹ انڈیز کو بھی چھ وکٹ سے شکست دی تھی۔ جیسن رائے کو ان کی ہاف سنچری کے لیے پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔ بنگلہ دیش کو لگاتار دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑاہے۔
یو این آئی