ETV Bharat / sports

مضبوط واپسی بہت معنیٰ رکھتی ہے: دھونی - सनराइजर्स हैदराबाद

سن رائزرز حیدرآباد کو شکست دینے کے بعد دھونی نے کہا 'گزشتہ سیزن میں کافی کچھ ہمارے حق میں نہیں گیا تھا۔ یہ ضروری ہے کہ بہانے نہ بنائیں اور ہم نے اس سال ان چیزوں سے سبق لیتے ہوئے اچھا کیا ہے۔'

مضبوط واپسی بہت معنی رکھتی ہے: دھونی
مضبوط واپسی بہت معنی رکھتی ہے: دھونی
author img

By

Published : Oct 1, 2021, 5:08 PM IST

چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے جمعرات کے روز آئی پی ایل میچ میں سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) کو شکست دینے کے بعد کہا کہ 'ہم نے کہا تھا کہ ہم مضبوطی کے ساتھ واپسی کرنا چاہتے ہیں۔'

دھونی نے میچ کے بعد کہا 'بہت کچھ داؤ پر لگا ہوا تھا۔ آپ ہمیشہ میچ نہیں جیت سکتے اور گزشتہ سیزن میں کافی کچھ ہمارے حق میں نہیں گیا تھا۔ یہ ضروری ہے کہ بہانے نہ بنائیں اور ہم نے اس سال ان چیزوں سے سبق لیتے ہوئے اچھا کیا ہے۔'

کھلاڑیوں نے رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے کھیل کے تمام شعبوں کو توازن میں رکھنے کی ذمہ داری لی ہے اس کے لیے کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف کو کریڈٹ جاتا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: آر سی بی نے راجستھان رائلز کو 7 وکٹوں سے شکست دی :RCB vs RR IPL 2021

سی ایس کے کے کپتان نے کہا 'گیند بازوں نے گیند کو آگے سوئنگ کرنے کی کوشش کی اور جب انہوں نے اسے بہت آگے ڈالا تو انہیں سیدھے شاٹس لگے، لیکن بعد میں انہوں نے بہت اچھی طرح سے ایڈجسٹ کیا۔'

واضح رہے کہ چنئی سپر کنگز نے آئی پی ایل 2021 کے 44 ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کو 6 وکٹ سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.