ETV Bharat / sports

شِکھر کی شاندار بلے بازی، دلی نے پنجاب کو دی شکست - دہلی بمقابلہ پنچاب

سلامی بلے باز شکھر دھون کے بہترین 69 رنز اور شمران ہیٹمائر کے 16 رنز کی بدولت دلی کیپیٹلس نے پنجاب کنگس کو سات وکٹوں سے شکست دیکر فہرست میں 12 پوائنٹ کے ساتھ پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔

Delhi defeated Punjab by 7 wicket in ipl 2021
شیکھر کی شاندار بلے بازی، دلی نے پنجاب کو دی شکست
author img

By

Published : May 3, 2021, 6:38 AM IST

پنجاب کے کپتان لوکیش راہل کے پیٹ میں درد کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونے سے مینک اگروال کو کپتانی سونپی گئی اور انہوں نے اس موقع کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 99 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی، جس کی بدولت پنجاب کنگز نے دہلی کیپٹلز کے خلاف اتوار کو یہاں نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل میچ میں 20 اوور میں چھ وکٹوں پر 166 رنز کا مشکل اسکور بنایا، لیکن دلی نے 17.4 اوور میں تین وکٹ پر 167 رن بناکر 14گیندیں باقی رہتے میچ ختم کردیا۔

دلی کی 8 میچوں میں یہ چھٹی جیت رہی اور وہ 12 پوائنٹ کے ساتھ فہرست میں پہلے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ پنجاب کو دوسری طرف 8 میچوں میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ چھ پوائنٹ کے ساتھ فہرست میں چھٹے مقام پر ہے۔

اوپننگ میں آتے ہی مینک نے اننگز کی آخری گیند تک پرچم تھامے رکھا اور آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 58 گیندوں پر 99 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹ گئے۔

اوپنر پربھاسمر سنگھ نے 12، کرس گیل نے 13 اور ڈیوڈ ملان نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 26 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔ دیپک ہڈا نے ایک ، شاہ رخ خان نے چار اور کرس جورڈن نے دو جبکہ ہریریت برار نے ناٹ آؤٹ چار رن بنائے۔

دہلی کی طرف سے کیگیسو رباڈا نے چار اوور میں 36 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ اویس خان اور اکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے شیکھر اور پرتھوی شاہ نے دہلی کو 63 رنز کا اچھی شروعات دی، پرتھوی نے بائیں ہاتھ کے اسپینر ہرپریت برار کی گیند پر بولڈ ہونے سے پہلے 22 گیندوں پر 39 چوکے اور تین چھکے لگائے۔

اسٹیون اسمتھ نے ریلی میریڈیتھ کی گیند پر ڈیوڈ ملان کو کیچ دینے سے قبل 22 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 24 رنز بنائے، دہلی کے کپتان رشبھ پنت نے 11 گیندوں پر 14 رنز میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ پنت کو کرس جورڈن نے مینک کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

شمرون ہٹمائر نے محض چار گیندوں میں ایک چوکا اور دو چھکے لگاتے ہوئے میچ کو 18ویں اوور میں ختم کیا۔ میریڈیتھ نے دو گیندیں وائڈ ڈالیں اور میچ ختم ہوگیا۔ ہیٹمائر 16 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے جبکہ شیکھر نے 47 گیندوں میں 69 رن پر چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.