ETV Bharat / sports

IPL 2023 دہلی کیپٹلس کی مسلسل پانچویں شکست - دہلی کیپٹلز کی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی

انڈین پریمیئر لیگ 2023 میں دہلی کیپٹلس کی شکست کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی پی ایل کے 16ویں سیزن میں ڈیوڈ وارنر کی ٹیم اب تک مسلسل 5 میچ ہار چکی ہے۔ Warner's Delhi suffer fifth straight IPL loss

delhi-capitals-fifth-straight-defeat
دہلی کیپٹلس کی مسلسل پانچویں شکست
author img

By

Published : Apr 15, 2023, 9:01 PM IST

نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ کے 20ویں میچ میں دہلی کیپٹلز کی ٹیم کا سامنا رائل چیلنجرز بنگلور سے ہوا۔ دہلی کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے بنگلور کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ دہلی کپیٹلس نے آج کے میچ میں ایک تبدیلی کی، مچل مارش کو روومین پاول کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔ دوسری جانب بنگلور کی ٹیم نے ڈیوڈ ولی کی جگہ ونیندو ہسرنگا کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔ وراٹ کوہلی کی نصف سنچری کی بنیاد پر رائل چیلنجرز بنگلور نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز تک ہی پہنچ سکی۔

انڈین پریمیئر لیگ کے 16ویں سیزن میں دہلی کیپٹلز کی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی جاری ہے۔ آئی پی ایل کے 20ویں میچ میں دہلی کو رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 23 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سیزن میں یہ ان کی مسلسل پانچویں شکست ہے۔ ڈیوڈ وارنر کی کپتانی والی ٹیم ابھی تک آئی پی ایل 2023 میں جیت کا کھاتہ نہیں کھول پائی ہے۔ ابتدائی میچ ہارنے کے بعد امید کی جا رہی تھی کہ ٹیم واپسی کرے گی، لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ اگر دہلی کی ٹیم کی ایسی ہی شرمناک کارکردگی جاری رہی تو وہ بہت جلد پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی۔

آئی پی ایل 2023 میں دہلی کیپٹلز کی ٹیم نے اپنی مہم کا آغاز یکم اپریل کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف میچ سے کیا۔ جس میں انہیں 50 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اس کے بعد دہلی کی ٹیم مسلسل جدوجہد کر تی نظر آئی۔ کپتان ڈیوڈ وارنر یقینی طور پر پانچ میچوں میں تین نصف سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے۔ لیکن اس کا اسٹرائیک ریٹ اتنا اچھا نہیں رہا۔ وہ دھواں دار بلے بازی نہیں کر پائے ہیں۔ آئی پی ایل 2023 میں وارنر نے اب تک پانچ میچ کھیلے ہیں جس میں 116.92 کے اسٹرائیک ریٹ سے 228 رنز بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ دوسرے اوپنر پرتھوی شا بھی مسلسل فلاپ رہے ہیں۔ ساتھ ہی ٹیم کے مڈل آرڈر کو دیکھا جائے تو اس نے بھی مایوس کیا ہے۔ دہلی کے مڈل آرڈر میں ایک سے زیادہ ہٹر ہیں، لیکن ان میں سے زیادہ تر کھلاڑیوں نے مایوس کیا ہے۔ دہلی کی ٹیم کے پاس مچل مارش اور روومین پاول جیسے جارحانہ بلے باز ہیں، لیکن وہ تال میں نہیں ہیں۔

کہاجارہا ہے دہلی کیپٹلس کے کپتان ڈیوڈ وارنر اپنے گیند بازوں کا صحیح استعمال نہیں کر پائے ہیں۔ کلدیپ یادو گزشتہ برس دہلی کے لیے کامیاب بولر ثابت رہے، لیکن وارنر انہیں استعمال نہیں کرپارہے ہیں انہیں کب اٹیک پر لانا ہے اور کہاں بولنگ کرانی ہے۔ دیگر گیند بازوں کا بھی یہی حال ہے۔ آئی پی ایل 2023 میں دہلی کیپٹلز کی ٹیم وقت پر چیزوں کو نافذ نہیں کر پائی ہے۔ جس کا خمیازہ بھی اسے بھگتنا پڑا ہے۔ ڈیوڈ وارنر کی ٹیم اب تک مسلسل 5 میچ ہار چکی ہے۔ آئی پی ایل کے 16 ویں سیزن میں انہیں لکھنؤ سپر جائنٹس، گجرات ٹائٹنز، راجستھان رائلز، ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.