ETV Bharat / sports

IPL 2023 نو اور وائیڈ بال پر دھونی کی گیند بازوں کو وارننگ - چنئی کے گیند بازوں سے دھونی ناراض

چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اپنے گیند بازوں کو بڑی وارننگ دیتے ہوئے ایک بڑا اشارہ بھی دیا ہے۔ گیند بازوں کی حرکتوں سے ناراض دھونی نے کہاکہ بالرز کو گیند پر قابو کرنا ہوگا، ورنہ نئے کپتان کے تحت کھیلنے کے لیے تیار رہیں۔

Cut out extra deliveries
نو اور وائیڈ بال پر دھونی کی گیند بازوں کو وارننگ
author img

By

Published : Apr 29, 2023, 9:33 PM IST

چنئی: چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اپنے گیند بازوں سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ وائیڈز اور نو بالز پر قابو نہیں رکھتے تو انہیں ایک نئے کپتان کے تحت کھیلنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ چنئی نے پیر کے روز لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف 12 رن سے جیت درج کی، حالانکہ ان کے گیند بازوں نے حیرت انگیز طور پر بدنظمی کا مظاہرہ کیا۔ چنئی کے گیند بازوں نے میچ کے دوران 13 وائیڈ اور تین نو بال کی جس سے کپتان دھونی ناخوش رہے۔ دھونی نے میچ کے بعد کہاکہ "باؤلرز کو نو بالز کو ختم کرنا ہوگا اور وائیڈز کو کنٹرول کرنا ہوگا۔ ہم بہت زیادہ اضافی گیندیں پھینک رہے ہیں، ہمیں انہیں کم کرنے کی ضرورت ہے ورنہ وہ (گیند باز) نئے کپتان کے تحت کھیلیں گے۔"

دھونی نے آئی پی ایل کے اس سیزن میں دوسری بار اضافی رنز کے بارے میں تشویش ظاہر کی ہے۔ گجرات ٹائٹنز کے خلاف چنئی کے پہلے میچ میں بھی گیند بازوں نے بے ضابطگی کا مظاہرہ کیا تھا جس پر دھونی غصے میں آگئے تھے۔ چنئی کو گجرات کے خلاف پانچ وکٹوں سے شکست ہوئی تھی، حالانکہ دھونی کی ٹیم نے چیپوک گراؤنڈ میں فتح کا مزہ چکھا۔ دھونی نے ٹورنامنٹ کی اپنی پہلی جیت پر کہاکہ"یہ ایک زبردست میچ تھا۔ ہم سب سوچ رہے تھے کہ وکٹ کیسی ہوگی۔ ہمیں اس کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں تھا، لیکن یہاں یہ ایک بڑا اسکور تھا۔ مجموعی طور پر یہ ایک زبردست میچ تھا۔ تقریباً پانچ یا چھ سال بعد اسٹیڈیم بھر گیا تھا۔"

Cut out extra deliveries
سنگھ دھونی چنئی کے گیند بازوں سے مایوس

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی فاسٹ باؤلنگ کو بہتر کرنا ہوگا اور کنڈیشنز کے مطابق بولنگ کرنی ہوگی۔ پچ فلیٹ ہونے کے باوجود بلے بازوں کو بڑے شاٹس کھیلنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔ چنئی کے دو میچوں میں ایک جیت اور ایک ہار کے ساتھ دو پوائنٹس ہیں۔ دھونی کی ٹیم کا اگلا میچ ہفتہ کو ممبئی انڈینز سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.