ممبئی: دہلی کیپٹلس اور راجستھان رائلز کے درمیان جمعہ 22 اپریل کو کھیلے جانے والا میچ کورونا کی زد میں آ گیا ہے۔ دراصل، مچل مارش سمیت دہلی کیپٹلس کی ٹیم میں کورونا وائرس کے کل چھ معاملے پائے گئے ہیں۔ پنجاب کے خلاف میچ سے عین قبل ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس کے پیش نظر اب دہلی اور راجستھان کے درمیان ہونے والے میچ کا مقام تبدیل کر دیا گیا ہے Corona hit Delhi Rajasthan match, new venue announced۔
پہلے شیڈول کے مطابق دہلی اور راجستھان کے درمیان میچ پونے کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا لیکن اب یہ میچ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل دہلی اور پنجاب کے درمیان میچ کا مقام بھی تبدیل کیا گیا تھا۔
معلوم ہو کہ دہلی کیپیٹل کے کیمپ میں اس سے قبل بھی کورونا کے کیسز سامنے آئے تھے، جس کے بعد پوری ٹیم کو قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔ دہلی کیپٹلس کے کھلاڑی مچل مارش کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ دہلی کیپٹلس کی میڈیکل ٹیم مارش کی حالت پر باقاعدگی سے نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کے علاوہ چار معاون عملے کے ارکان کو بھی کورونا تھا، جس کے بعد دہلی کے کیمپ میں ہلچل مچ گئی۔
مزید پڑھیں:
- Kieron Pollard Retirement: کیرون پولارڈ نے بین الاقوامی کرکٹ کو الودع کہا
- IPL 2022: وارنر اور پرتھوی کی طوفانی بلے بازی، دہلی کی پنچاب پر شاندار جیت
اس سے پہلے جب دہلی کے کیمپ میں کورونا کیسز سامنے آئے تھے تو ٹیم کو پونے جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ ٹیم کو ممبئی میں ہی ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ کورونا کیسز کی وجہ سے، بی سی سی آئی نے دوبارہ 20 اپریل کو دہلی کیپٹلز اور پنجاب کنگز کے درمیان ہونے والے میچ کو پونے کے بجائے ممبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔