ETV Bharat / sports

Shashi Tharoor on Suryakumar Yadav سوریہ کمار کو بار بار موقع کیوں دیا جا رہا ہے، ششی تھرور - سوریہ کمار یادو سنجو سیمسن ششی تھرور

سنجو سیمسن کی بجائے سوریہ کمار یادو کو بار بار موقع دیئے جانے پر کانگریس رہنما ششی تھرور نے سلیکٹرز کو تنقید کا نشانہ بنائے ہیں۔ Shashi Tharoor on Suryakumar Yadav

Shashi Tharoor on Suryakumar Yadav
سوریہ کمار کو بار بار موقع کیوں دیا جا رہا ہے، ششی تھرور
author img

By

Published : Mar 23, 2023, 9:22 PM IST

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز سوریہ کمار یادیو ان دنوں خراب فارم کی وجہ سے کرکٹ شائقین کے نشانے پر ہیں۔ ونڈے میں توقع کے مطابق کارکردگی نہ دکھانے کی وجہ سے کرکٹ شائقین سلیکٹرز پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ 32 سالہ سوریہ کمار یادیو کو آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریز میں شریاس ائیر کی جگہ موقع ملا، لیکن سوریہ مسلسل ون ڈے میچوں میں فلاپ ثابت ہوئے۔ وہ پہلی گیند پر وکٹ گنوا نے والے بلے باز بھی بنے۔ اب سوشل میڈیا پر لوگ سوریہ کمار یادو کے بجائے سنجو سیمسن کو ٹیم میں موقع دینے کی بات کر رہے ہیں۔ اسی درمیان کانگریس رہنما ششی تھرور نے سوریا کو ٹیم میں بار بار موقع دیئے جانے پر سوال اٹھائے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے دائیں ہاتھ کے بلے باز سنجو سیمسن کی حمایت کی ہے۔

ششی تھرور نے ٹوئٹر پر لکھا کہ سنجو سیمسن ٹیم میں کیوں نہیں تھے؟ تھرور نے لکھا کہ 'اب جب بے چارے سوریہ کمار یادو نے مسلسل تین گولڈن ڈک کے ساتھ ناقابل یقین عالمی ریکارڈ بنایا ہے، تو کیا یہ پوچھنا ناانصافی ہے کہ چھٹے نمبر پر بلے بازی کرنے کے باوجود ون ڈے میں 66 کی اوسط رکھنے والے سنجو سیمسن ٹیم میں کیوں نہیں تھے؟ اسے کیا کرنے کی ضرورت ہے؟'

  • Now that poor @surya_14kumar has set an unenviable world record w/ his three golden ducks in a row, is it unreasonable to ask why @IamSanjuSamson, averaging averaging 66 in ODIs despite batting at an unfamiliar position for him at 6, wasn't in the squad? What does he need to do?

    — Shashi Tharoor (@ShashiTharoor) March 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

غورطلب ہے کہ سوریہ کمار یادو خراب فارم سے گزر رہے ہیں اور وہ گزشتہ 10 ون ڈے میچوں میں صرف 101 رنز ہی بنا پائے ہیں۔ دوسری جانب سنجو سیمسن کو بین الاقوامی کرکٹ میں کھیلنے کے بہت کم مواقع ملے ہیں۔ سیمسن نے 11 ون ڈے میچوں میں 66 کی اوسط سے 330 رنز بنائے ہیں۔ جس میں ان کا سب سے زیادہ سکور 86 ناٹ آؤٹ ہے۔ اس کے ساتھ ہی سیمسن نے 17 ٹی 20 میچوں میں 301 رنز بنائے ہیں۔ سیمسن نے آئی پی ایل میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور 138 میچوں میں 3526 رنز بنائے ہیں۔ سیمسن کے پاس آئی پی ایل میں 3 سنچریاں اور 17 نصف سنچریاں بھی ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.