چنئی: چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے انڈین پریمیئر لیگ 2023 کی نیلامی سے قبل ٹیم کے سرکردہ آل راؤنڈر ڈوین براوو سے معاہدہ ختم کر دیا ہے۔ سی ایس کے نے منگل کو اپنی سرکاری ویب سائٹ پر یہ جانکاری دی۔ سی ایس کے نے مطلع کیا کہ براوو، ایڈم ملنے، رابن اتھپا، کرس جارڈن، نارائن جگدیسن، ہری نشانت، کے ایم آصف اور بھگت ورما کو نیلامی سے پہلے معاہدہ سے آزاد کر دیا گیا ہے۔ Chennai Super Kings Release Dwayne Bravo
-
A song to remember for every season! That’s DjB!
— Chennai Super Kings (@ChennaiIPL) November 15, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
✍️ your favorite 🕺 moment in 💛#SuperKingForever pic.twitter.com/a5UKvO5a7l
">A song to remember for every season! That’s DjB!
— Chennai Super Kings (@ChennaiIPL) November 15, 2022
✍️ your favorite 🕺 moment in 💛#SuperKingForever pic.twitter.com/a5UKvO5a7lA song to remember for every season! That’s DjB!
— Chennai Super Kings (@ChennaiIPL) November 15, 2022
✍️ your favorite 🕺 moment in 💛#SuperKingForever pic.twitter.com/a5UKvO5a7l
براوو 2011 سے سپر کنگز کا حصہ تھے اور انہوں نے 116 آئی پی ایل میچوں میں سپر کنگز کی نمائندگی کی۔ آل راؤنڈر براوو نے اس دوران 137.15 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1004 رنز بنائے جبکہ گیند کے ساتھ 140 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ کرکٹر نے سی ایس کے کے ساتھ تین بار (2011، 2018 اور 2021) آئی پی ایل ٹائٹل جیتا ہے۔ Total matches Dwayne Bravo play for Chennai
یہ بھی پڑھیں: IPL Teams Released Players آئی پی ایل ٹیموں نے کئی اہم کھلاڑیوں کو ریلیز کیا
اس کے علاوہ چنئی نے تجربہ کار بلے باز رابن اتھپا کو بھی معاہدے سے آزادکیا۔ اتھپا نے اس سال 14 ستمبر کو ہندوستانی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے سپر کنگز کی جانب سے 16 میچ کھیلے جس میں انہوں نے 345 رنز بنائے۔ اتھپا 2021 کی آئی پی ایل جیتنے والی سی ایس کے اسکواڈ کا حصہ تھے۔
یو این آئی