ETV Bharat / sports

IPL 2023 دہلی کیپٹلز کو روند کر چنئی سپر کنگز پلے آف میں پہنچا - چنئی نے دہلی کو شکست دی

آئی پی ایل 2023 کے 67ویں میچ میں چنئی سپر کنگز نے دہلی کیپٹلز کو 77 رنز سے شکست دے کر پلے آف میں داخل ہو گیا۔ چنئی نے پہلے بلےبازی کرتے ہوئے 223 رنز بنائے جواب میں دہلی کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 146 رنز ہی بنا سکی۔ Chennai Super Kings beat Delhi Capitals

دہلی کیپٹلز کو روند کر چنئی سپر کنگز پلے آف میں پہنچا

author img

By

Published : May 21, 2023, 10:10 AM IST

نئی دہلی: مہندر سنگھ دھونی کی شاندار قیادت میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے ہفتہ کو کھیلے گئے ایک اہم میچ میں میزبان دہلی کو 77 رنز سے شکست دے کر پلے آف کا ٹکٹ حاصل کر لیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے روتوراج گائیکواڈ (79) اور کونوے (87) کے درمیان 141 رنز کی شراکت کی مدد سے سی ایس کے نے تین وکٹ پر 223 رنز بنائے، جس کے جواب میں دہلی کیپٹلس مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹ پر 146 رنز ہی بنا سکی۔ اس جیت کے ساتھ ہی چنئی نے پوائنٹس ٹیبل میں گجرات کے بعد 17 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر قبضہ جما لیا ہے۔ ارون جیٹلی اسٹیڈیم کی پچ کے مزاج کا صحیح اندازہ لگاتے ہوئے دھونی نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور چنئی نے پہلے کھیلتے ہوئے 223 رنز کا مشکل ہدف دیا جس کے تحت دہلی کی ٹیم بکھر گئی۔

پرتھوی شا (5)، فل سالٹ (3) اور ریلی روسو (0) کی شکل میں پہلے تین جھٹکے دہلی کو 26 رنز کے اسکور تک لے گئے تھے۔ کپتان ڈیوڈ وارنر (86، 58 گیندوں، سات چوکے، پانچ چھکے) نے ایک سرے پر ٹھہر کر چنئی کے باؤلنگ اٹیک کا بہادری سے سامنا کیا لیکن دوسرے سرے پر کوئی بھی بلے باز ان کا ساتھ دینے کو تیار نہیں تھا۔ یش دھول (13) اور اکشر پٹیل (15) نے کچھ دیر تک ان کا ساتھ دیا لیکن ان کا ساتھ چھوٹتے ہی دہلی تاش کے پتوں کے گھر کی طرح منہدم ہوگئی۔ چنئی کی جانب سے دیپک چاہر نے 22 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہیش تھکشنا اور میتھیسا پاتھیرانا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ رویندرا جڈیجہ اور تشار دیش پانڈے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل چنئی کی اوپننگ جوڑی نے اچھی گیندوں کا احترام کرتے ہوئے متوازن انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے ڈھیلی گیندوں پر زبردست حملہ کیا۔

شدید گرمی کے درمیان دونوں بلے بازوں نے اسکور بورڈ کو تقریباً آٹھ رنز فی اوور کی شرح سے چلتا رکھا۔ دہلی کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے اس شراکت کو توڑنے کے لیے بولنگ میں مختلف تبدیلیاں کیں اور آخر کار اننگز کے 15ویں اوور میں گائیکواڈ چیتن سکاریا کی گیند پر چوکا لگانے کی کوشش میں ڈیپ اسکوائر لیگ پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ رتوراج نے 50 گیندوں میں تین چوکے اور سات چھکے لگائے۔ رتوراج کے بعد سکسر کنگ شیوم دوبے نے کریز سنبھالی اور اپنی جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین چھکے لگائے تاہم نو گیندوں کی مختصر اننگز میں وہ خلیل احمد کا شکار بن کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد کرشماتی کپتان دھونی کی وکٹوں کے درمیان آمد ہوئی، جس کے بعد اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائیوں نے کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 کولکتہ کو شکست دے کر لکھنؤ پلے آف میں پہنچا

دوسری جانب دہلی کو ڈیوڈ کونوے کی وکٹ کی صورت میں ایک کامیابی ملی جب وہ اینریچ نارٹجے کی ایک سست گیند کو مارنے کی کوشش میں لانگ آن پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کونوے نے 52 گیندوں میں نو چوکے اور تین چھکے لگائے۔ بعد میں جڈیجہ نے سات گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 20 رنز بنا کر تماشائیوں کو محظوظ کیا۔ دھونی پانچ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹے۔ پلے آف میں جگہ بنانے کے لحاظ سے یہ میچ چنئی کے لیے بہت اہم ہے۔ اگر چنئی دہلی کے خلاف ایک بڑی جیت حاصل کرتا ہے جو پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہے، تو وہ پوائنٹس ٹیبل میں گجرات کے بعد دوسرے نمبر پر قبضہ کر سکتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.