ETV Bharat / sports

مشیل مارش کے بعد ایک اور کھلاڑی ہوا آئی پی ایل سے باہر - آسٹریلیا کرکٹ ٹیم

آسٹریلیا کے تجربہ کار تیز گیند باز چنئی سُپر کِنگز کے کھلاڑی جوش ہیزل ووڈ نے انڈین پریمیئر لیگ 2021 سیزن سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔

Chennai Super Kings Pacer Josh Hazelwood

author img

By

Published : Apr 1, 2021, 6:15 PM IST

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے 30 سالہ گیند باز جوش ہیزل وڈ نے اگست 2020 سے جنوری 2021 تک بیشتر وقت بای ببل میں گزارا ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ آئندہ مصروف بین الاقوامی کرکٹ سیزن کے پیش نظر وہ خود کو ذہنی اور جسمانی طور پر بہتر بنانا چاہتے ہیں اس لیے انہوں نے آئی پی ایل 2021 کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

آئی پی ایل 2020 میں چنئی سُپر کِنگز (سی ایس کے) کے لیے تین میچ کھیلنے والے ہیزل ووڈ کو یکم اپریل کو سی ایس کیمپ جوائن کرنے لیے بھارت آنا تھا لیکن اب وہ آئی پی ایل 2021 کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

جوش ہیزل ووڈ نے اس کے بارے میں کہا 'مختلف اوقات میں بایو ببل اور کوارنٹین میں رہنے کے 10 ماہ کا طویل عرصہ گزر چکا ہے اس میں نے کرکٹ سے بریک لینے اور آئندہ دو مہینوں تک گھر میں وقت گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہیزل ووڈ نے کہا کہ 'ہمارے سامنے سردیوں کا بڑا سیزن ہے۔ ویسٹ انڈیز کا دورہ بھی بہت طویل ہے۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کا دورہ، ٹی 20 ورلڈ کپ اور پھر ایشیز سیریز۔ تو ان 12 مہینوں میں ہمارا شیڈول بہت مصروف ہے۔ ایسی صورتحال میں، میں خود کو ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رہنے کا موقع دینا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا کے ہی آل راؤنڈر مشیل مارش نے بھی آئی پی ایل 2021 میں سن رائزرس حیدرآباد کے لیے عدم دستیاب کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ بھارت میں دو ماہ سے زیادہ بایو ببل میں گزارنا تھی۔ اس کے بعد سن رائزرس حیدرآباد نے مشیل مارش کی جگہ انگلینڈ کے اسٹار سلامی بلے باز جیسن رائے کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.