بنگلورو: انڈین پریمیئر لیگ 2023 کا 24واں میچ ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں مہندر سنگھ دھونی کی چنئی سپر کنگز نے فاف ڈو پلیسس کی رائل چیلنجرز بنگلور کو 8 رنز سے شکست دے دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ انتہائی سنسنی خیز رہا۔ چنئی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں 226 رنز بنائے۔ ڈیون کونوے نے تیز بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 83 رنز بنائے۔ شیوم دوبے نے 27 گیندوں پر 2 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 52 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ ڈیون کونوے اور شیوم دوبے کی اننگز نے سی ایس کے کو جیتنے میں مدد کی۔
وہیں اجنکیا رہانے نے 20 گیندوں پر 37 رنز بنائے اور باقی بلے بازوں نے 20 کے ہندسے میں رنز بنائے۔ یہ اس لیگ میں سی ایس کے کی تیسری جیت ہے۔ اس کے ساتھ ہی چنئی پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی۔ وہیں آر سی بی کی یہ تیسری شکست ہے۔ جس کی وجہ سے RCB پوائنٹس ٹیبل میں 7 ویں مقام پر ہے۔ آر سی بی کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے 33 گیندوں میں 62 اور گلین میکسویل نے 36 گیندوں میں 76 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ دنیش کارتک نے 14 گیندوں میں 28 رنز بنائے۔ میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں سی ایس کے کے بولر تشار دیشپانڈے نے 3 اور میتھیسا پاتھیرانا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 سیمسن اور ہیٹمائر نے راجستھان رائلز کو سنسنی خیز جیت دلائی
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے۔ اپنے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آر سی بی 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز پر سمٹ گئی۔آر سی بی کو جیت کے لیے آخری اوور میں 19 رنز درکار تھے۔ سویش پربھودیسائی اور ونیندو ہسرنگا ٹیم کو جتوانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ پربھودیسائی نے چھکا لگا کر امیدیں بڑھا دیں لیکن وہ ہسرنگا کے ساتھ صرف 10 رنز ہی جوڑ سکے۔ پربھودیسائی بھی آخری گیند پر آؤٹ ہو گئے۔