برائن لارا نے کہا کہ 'میرا مطلب ہے کہ آئی پی ایل ایسا ٹورنامنٹ ہے جس میں ایسا کچھ بھی کہہ پانا مشکل ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ جو ٹیمیں آر بی سی لگاتار جیت رہی ہیں، وہ ہر مقام پر پوری خود اعتمادی کے ساتھ آئے گی۔
لارا نے مزید کہا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ جن ٹیموں کے پاس خود اعتمادی نہیں ہوگی وہ مقامات کو پریشانی کے طور پر دیکھیں گی۔ انہیں پچ میں پریشانی نظر آئےگی۔ میں ممبئی انڈینز کے تعلق سے زیادہ فکر مند ہوں۔ وہ ایک نئے مقام پر جارہے ہیں اور وہاں ان کی کارکردگی کیسی رہے گی۔ میں دفاعی چمپئن کے سلسلے میں فکر مند ہوں۔
یاد رہے کہ ممبئی انڈینز کا اگلا میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں راجستھان رائلز ہے۔ ممبئی پانچ میچوں میں سے دو جیت حاصل کرکے 4 پوائنٹس کے ساتھ فہرست میں چوتھے مقام پر ہے جبکہ راجستھان پانچ میچوں میں دو جیت کے بعد 4 پوائنٹ کے ساتھ ساتویں مقام پر ہے۔