نئی دہلی: سن رائزرس حیدرآباد نے ایڈن مارکرم کو آئی پی ایل 2023 کے لیے کپتان مقرر کیا ہے۔ کرک انفو کی خبر کے مطابق مارکرم ہالینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ اس وجہ سے وہ افتتاحی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں بھونیشور کمار کو سن رائزرس حیدرآباد کی کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ بھوی راجستھان کے خلاف میچ میں حیدرآباد کے کپتان ہوں گے۔ حال ہی میں تمام کپتانوں نے آئی پی ایل ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا۔ بھونیشور نے بھی اس میں حصہ لیا۔
اس قبل بھی بھونیشور کمار نے حیدرآباد کی قیادت کرچکے ہیں۔ انہوں نے سنہ 2019 کے سیزن کے 6 میچوں میں کپتانی کی۔ اس کے بعد 2022 کے سیزن میں بھی ایک میچ میں کپتانی کا موقع ملا۔ بھوی سنہ 2013 سے اس ٹیم سے منسلک ہیں۔ اگر ہم ان کے اب تک کے ریکارڈ کو دیکھیں تو وہ کارآمد ثابت ہوئے ہیں۔ وہ اس ٹورنامنٹ میں اب تک 146 میچ کھیل چکے ہیں اور اس دوران انہوں نے 154 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ آئی پی ایل میں ان کی بہترین کارکردگی 19 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرنا ہے۔ غور طلب ہے کہ مارکرم نے آئی پی ایل 2021 میں اپنا ڈیبیو کیا۔ وہ اب تک کل 20 میچ کھیل چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 527 رنز بنائے۔ انہوں نے تین نصف سنچریاں اسکور کیں۔ مارکرم بھی 6 اننگز میں بولنگ کر چکے ہیں۔ انہوں نے ایک وکٹ اپنے نام کر لی ہے۔
مزید پڑھیں: