ETV Bharat / sports

IPL 2023 جیو سنیما پر دو اعشاریہ دو کروڑ ناظرین نے دھونی کے چھکے دیکھے - جیو سنیما پر ناظرین کی تعداد 22 ملین سے تجاوز

جب چنئی سپر کنگز کے کپتان ایم ایس دھونی راجستھان رائلز کے خلاف رنز کے تعاقب کرتے ہوئے چھکے پے چھکے لگا رہے تھے اور اس دوران جیو سنیما پر ناظرین کی تعداد 22 ملین سے تجاوز کر گئی۔ موجودہ 2023 سیزن میں Jio-Cinema پر سب سے زیادہ ناظرین کی تعداد دیکھنے میں آئی۔ IPL 2023

MS Dhoni's Milestone IPL Match
جیو سنیما پر دو اعشاریہ دو کروڑ ناظرین نے دھونی کے چھکے دیکھے
author img

By

Published : Apr 13, 2023, 9:30 PM IST

چنئی: آئی پی ایل 2023 میں دھونی کا کریز مداحوں کے درمیان عروج پر ہے۔ چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کے درمیان کھیلے گئے آئی پی ایل کے 17ویں میچ کے دوران جیسے ہی دھونی بلے بازی کرنے آئے، آئی پی ایل کے ڈیجیٹل براڈکاسٹر Jio سنیما پر میچ دیکھنے والوں کی تعداد ریکارڈ 22 ملین تک پہنچ گئی۔ جو ایک ہی سیشن میں ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک دلچسپ مقابلے میں راجستھان نے چنئی کو تین رنز سے شکست دی۔ چنئی کو آخیر کے تین اوورں میں 54 رنز درکار تھے، لیکن دھونی کریز پر موجود ہونے کی وجہ سے تماشائی آخری گیند تک بلے بازی کے ساتھ میچ کے اتار چڑھاؤ کو دیکھتے رہے۔

دھونی نے ایک بار پھر پرانے دنوں کی جھلک دکھاتے ہوئے 17 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔ انہوں نے آخری اوور میں دو چھکے لگا کر میچ کو دلچسپ بنا دیا، تاہم جب چنئی کو آخری گیند پر پانچ رنز درکار تھے، راجستھان کے تیز گیند باز سندیپ شرما نے صرف ایک رن دیا اور چنئی کو تین رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ناظرین کے لحاظ سے جیو سینما آئی پی ایل2023 کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پارٹنر، نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں ایک شاندار آغاز کیا۔ پہلے ویک اینڈ پر ناظرین نے پچھلے پورے سیزن کے ناظرین کے اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جیو سنیما پر ویڈیو ریکارڈز کو 147 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا گیا۔ جیو سنیما پر فی میچ خرچ ہونے والے وقت میں بھی 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.