ETV Bharat / sports

IPL Records: انڈین پریمیئر لیگ کے کچھ دلچسپ ریکارڈز - آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ

آئی پی ایل کا آغاز آج 26 مارچ سے ہونے والا ہے۔ پہلے میچ میں دفاعی چیمپیئن چنئی سُپر کنگز اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز نبرد آزما ہوں گے۔ آئیے آئی پی ایل کے ریکارڈز اور مختلف اعداد و شمار پر نظر ڈالتے ہیں۔ Indian Premier League Records

All you need to know about IPL
All you need to know about IPL
author img

By

Published : Mar 26, 2022, 6:18 PM IST

کرکٹ کھیلنے والے ممالک کا سب سے زیادہ پسندیدہ ٹورنامنٹ اور دنیا کا مقبول ترین ٹی 20 لیگ آئی پی ایل بار پھر سے دستک دے رہا ہے اور شائقین و مداحوں میں جوش بھرنے والا ہے۔ گزشتہ دو سیزن سے شائقین گراؤنڈ میں جا کر میچ دیکھنے سے محروم تھے لیکن اس بار مشروط طور پر مداحوں کو اسٹیڈیم میں جانے اجازت دی گئی ہے اور تقریباً دو ماہ تک لوگ ٹیلی ویژن سیٹ سے چپکے رہیں گے۔ Indian Premier League Records

منافع بخش اور پیسوں کی ریل پیل سے بھرپور لیگ کا 15 واں ایڈیشن نہ صرف دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے بلکہ بہتر پلیٹ فارم و مواقع فراہم کر رہا ہے جبکہ بھارت کے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی اس میں اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کا موقع مل رہا ہے۔ آئی پی ایل نے بھارت کو بہترین کھلاڑی دیئے ہیں جن میں رشبھ پنت، پرتھوی شا، محمد سراج، ہاردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ جیسے کھلاڑیوں کا نام قابل ذکر ہے۔ Indian Premier League History

  • آئیے دیکھتے ہیں انڈین پریمیئر لیگ کے چند دلچسپ اعداد و شمار اور ریکارڈز کے بارے میں۔
  1. آئی پی ایل کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی وراٹ کوہلی ہیں، انہوں نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ کوہلی کے نام 199 اننگز میں 6283 رنز درج ہیں۔
  2. ٹورنامنٹ میں ایک اننگز میں بڑا انفرادی اسکور بنانے کا ریکارڈ کرس گیل کے نام ہے۔ کرس گیل نے سنہ 2013 میں پونے واریئرز کے خلاف ناٹ آؤٹ 175 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔ یہ اریکارڈ اب بھی برقرار ہے۔ کرس گیل نے رائل چیلینجرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے محض 66 گیندوں میں 175 رنز بنائے تھے۔
  3. آئی پی ایل میں سب سے زیادہ سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی یونیورسل باس کرس گیل کے نام ہے۔ کرس گیل نے اس لیگ میں چھ سنچریاں بنائی ہیں جبکہ وراٹ کوہلی 5 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ اب چونکہ کرس گیل ریٹائر ہوچکے ہیں تو وراٹ کوہلی کے پاس یہ ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے۔
  4. سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی کرس گیل کے ہی نام ہے، گیل نے اس لیگ میں 357 سِکسرز لگائے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما ہیں جنہوں نے ابھی تک 227 چھکے لگائے ہیں۔
  5. آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ سابق تیز گیند باز لستھ ملنگا کے نام درج ہے۔ ملنگا اس لیگ میں 170 وکٹوں کے ساتھ پہلے مقام پر ہیں جبکہ ڈوین براؤ 167 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ملنگا اب ریٹائر ہو چکے ہیں جس کے بعد ڈوین براؤ کے پاس اس ریکارڈ کو اپنے نام کرنے کا موقع ہے۔
  6. آئی پی ایل میں ایک اننگ میں بہترین گیند بازی کا ریکارڈ تیز گیند باز الزاری جوزف کے نام ہے انہوں نے 2019 میں 12 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
  7. ٹورنامنٹ میں ایک اننگ میں سب سے زیادہ بار پانچ وکٹیں لینے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے جیمز فاکنر اور بھارت کے تیز گیند باز جے دیو انادکٹ کے نام ہے ان دونوں گیند بازوں نے دو دو بار پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
  8. آئی پی ایل میں سب سے زیادہ میڈن اوورز سوئنگ کنگ پروین کمار نے ڈالے ہیں۔ انہوں نے 14 میڈن اوور ڈالے ہیں جبکہ بھونیشور کمار 9 میڈن اوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
  9. پاور پلے اوورز میں سب سے زیادہ رنز ممبئی انڈینز نے بنائے ہیں۔ یہ ٹیم پاور پلے میں ابھی تک 9880 رنز کے ساتھ سرفہرست ہے اس کے بعد دہلی کیپٹلز 9582 رنز، کولکاتا نائٹ رائیڈرز 9531 رنز، پنجاب کنگز(کنگز الیون پنجاب) 9341 رنز، رائل چیلینجز بنگلور 9187 رنز، چنئی سُپر کنگز 8706 رنز، راجستھان رائلز 7734 رنز اور سن رائزرس حیدرآباد 6531 رنز بنائے ہیں۔
  10. پاور پلے اوورز میں سب سے زیادہ وکٹیں ممبئی انڈینز کے گیند بازوں کے حاصل کی ہیں۔ ممبئی ٹیم 324 وکٹوں کے ساتھ سب سے اوپر ہے۔ اس کے بعد چنئی سُپر کنگز 295 وکٹیں، دہلی کیپیٹلز 292 وکٹیں، رائل چیلینجرز بنگلور 274 وکٹیں، پنجاب کنگز(کنگز الیون پنجاب) 271 وکٹیں، کولکاتا نائٹ رائیڈرز 263 وکٹیں، راجستھان رائلز 256 وکٹیں اور سن رائیزرس حیدرآباد 173 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
  11. بطور بلے باز پاور پلے میں سب سے زیادہ رنز شکھر دھون کے نام ہیں، دھون نے 184 اننگز میں 2915 رنز بنائے ہیں۔
  12. پاور پلے میں سب سے زیادہ وکٹیں سندیپ شرما نے حاصل کی ہیں، انہوں نے 97 اننگز میں 52 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ظہیر خان بھی 99 اننگز میں 52 وکٹیں لے کر سندیپ شرما کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر ہیں۔
  13. ایک میچ میں سب سے بڑا اسکور بنانے کا ریکارڈ رائل چیلیجرز ٹیم کے نام ہے۔ اس ٹیم نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے تھے۔ دوسرا سب سے زیادہ مجموعی اسکور بھی بنگلور ٹیم کے ہی نام ہے۔ اس نے سنہ 2016 میں گجرات لائنز کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے تھے۔
  14. آئی پی ایل میں سب سے بڑا اسکور بنانے والی ٹیم رائل چیلیجرز بنگلور کے ہی نام سب سے چھوٹا اسکور بنانے کا بھی شرمناک ریکارڈ درج ہے۔ یہ ٹیم سنہ 2017 کولکاتا نائٹ رائیڈرز خلاف 49 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھے۔
  15. آئی پی ایل میں سب سے زیادہ ٹائٹل روہت شرما کی قیادت میں ممبئی انڈینز نے حاصل کیا ہے۔ اس ٹیم نے پانچ بار آئی پی ایل کا تاج اپنے سر سجایا ہے جب کہ چنئی سُپر کِنگز کے نام چار ٹائٹل ہیں۔ اگرچہ ممبئی نے سب سے زیادہ ٹائٹل جیتے ہیں لیکن ٹورنامنٹ کی سب سے کامیاب ٹیم چنئی سُپر کنگز کہلاتی ہے کیوں اس ٹیم نے نہ صرف 4 بار خطاب جیتا ہے بلکہ پانچ بار رنز اپ بھی رہی ہے، اس طرح چنئی سُپر کنگز 9 بار آئی پی ایل فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ Most successful Team in IPL History
  • دیگر ریکارڈز:
  1. شکھر دھون واحد بلے باز ہیں جنہوں نے لگاتار دو سنچریاں بنائی ہیں۔
  2. محمد سراج واحد گیند باز ہیں جنہوں نے ایک میچ میں لگاتار دو میڈن اوورز ڈالے ہیں۔
  3. امت مشرا نے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں اب تک تین ہیٹ ٹرک لی ہیں جسے ابھی تک کوئی نہیں توڑ سکا ہے۔
  4. اے بی ڈی ویلیئرس کے نام بھی ایک انوکھا ریکارڈ درج ہے۔ ڈی ویلیئرس لیگ میں سب سے زیادہ پلیئر آف دی میچ ایوارڈز جیت چکے ہیں۔ انہوں نے 25 بار یہ ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔
  5. ایڈم گلکرسٹ کے نام سب سے زیادہ عمر میں سنچری بنانے کا ریکارڈ ہے انہوں نے سنہ 2011 میں 39 سال کی عمر میں سنچری بنائی تھی۔
  6. ایم ایس دھونی سب سے زیادہ عمر میں آئی پی ایل خطاب جیتنے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے 2021 سیزن میں اپنی کپتانی میں ٹیم کو چوتھی بار چیمپیئن بنایا تھا اس وقت ان کی عمر 40 برس تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.