ETV Bharat / sports

ممبئی انڈینز نے اپنے سب سے مہنگے کھلاڑی کو رائل چیلنجرز بنگلور سے ٹریڈ کیا - ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجر بنگلور

آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون گرین اب آئی پی ایل 2024 میں ممبئی انڈینز کے لیے کھیلتے ہوئے نظر نہیں آئیں گے کیونکہ رائل چیلنجرز بنگلور نے انہیں ممبئی انڈینز کے ساتھ ٹریڈ کر لیا ہے۔ کیمرون گرین کو ممبئی نے 17.5 کروڑ میں خریدا تھا۔ Cameron Green traded to RCB

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 27, 2023, 9:52 PM IST

نئی دہلی: آئی پی ایل 2024 کے لیے ایک اور بڑا ٹریڈ ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجر بنگلور کے درمیان ہوا ہے۔ دسمبر میں ہونے والی کھلاڑیوں کی نیلامی سے قبل ممبئی انڈینز نے پیر کو اپنے سب سے مہنگے کھلاڑی آل راؤنڈر کیمرون گرین کو رائل چیلنجرز بنگلور سے ٹریڈ کیا ہے۔ گرین کو ممبئی نے گزشتہ دسمبر میں ہونے والی نیلامی میں ₹ 17.5 کروڑ کی بڑی قیمت پر خریدا تھا۔

  • 📢 Announced!

    𝗛𝗮𝗿𝗱𝗶𝗸 𝗣𝗮𝗻𝗱𝘆𝗮 ➡️ 𝗠𝘂𝗺𝗯𝗮𝗶 𝗜𝗻𝗱𝗶𝗮𝗻𝘀

    𝗖𝗮𝗺𝗲𝗿𝗼𝗻 𝗚𝗿𝗲𝗲𝗻 ➡️ 𝗥𝗼𝘆𝗮𝗹 𝗖𝗵𝗮𝗹𝗹𝗲𝗻𝗴𝗲𝗿𝘀 𝗕𝗮𝗻𝗴𝗮𝗹𝗼𝗿𝗲#IPL pic.twitter.com/oyuAtP7Q27

    — IndianPremierLeague (@IPL) November 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ تجارت اسی قیمت پر کی گئی جس قیمت اسے خریدا گیا تھا۔ ممبئی انڈینز نے ایک بیان میں کہا کہ انھوں نے ہاردک پانڈیا کو 15 کروڑ روپے میں اور کیمرون گرین کو 17 کروڑ روپے میں ٹریڈ کیا ہے۔ آئی پی ایل 2024 کی نیلامی میں ممبئی انڈینز کے پرس میں اب 17.75 کروڑ روپے ہیں۔ کیمرون گرین کے معاہدے سے پہلے ممبئی نے ہاردک پانڈیا کو گجرات سے اسی قیمت پر ٹریڈ کیا ہے جس قیمت پر گجرات ٹائٹنز نے اسے خریدا تھا۔

اس کے علاوہ راجستھان رائل اور حیدرآباد کے درمیان اویش خان اور دیودت پڈیکل کے حوالے سے بھی باہمی تجارت ہوئی ہے۔ راجستھان نے پڈیکل کی جگہ اویش خان کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ جبکہ بنگلور نے آل راؤنڈر میانک ڈگر کے بدلے اپنے آل راؤنڈر شہباز احمد کو سن رائزرز حیدرآباد کو دے دیا ہے۔ آئی پی ایل 2024 سیزن کے لیے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے اور ریلیز کرنے کی تاریخ اتوار کو بند ہوگئی۔ 10 فرنچائزز نے مجموعی طور پر 173 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔ اب 19 دسمبر کو دبئی میں کھلاڑیوں کی نیلامی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.