ابھیشیک شرما (43)، واشنگٹن سندر (25) اور رومری شیفرڈ (ناٹ آؤٹ 26) کی کارآمد اننگز کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے اتوار کو پنجاب کنگز کے خلاف اپنے آئی پی ایل میچ میں 20 اووروں میں آٹھ وکٹ پر 157 رن بنائے۔ ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا انتخاب کرتے ہوئے اوپنر ابھیشیک نے حیدرآباد کے لیے 32 گیندوں پر 43 رنز میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ راہل ترپاٹھی نے 18 گیندوں میں 20 اور ایڈن مارکرم نے 17 گیندوں میں 21 رنز بنائے۔ حیدرآباد نے اپنا پانچواں وکٹ 96 کے اسکور پر کھو دیا لیکن اس کے بعد سندر اور شیفرڈ نے چھٹی وکٹ کے لیے 58 رنز کی شراکت قائم کی۔Sunrisers Hyderabad Post 157 for 8 Against Punjab Kings
سندر نے اپنی 19 گیندوں کی اننگز میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ شیفرڈ نے 15 گیندوں کی اپنی اننگز میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ تیسرے اوور میں پریم گرگ کے آؤٹ ہونے پر حیدرآباد کی شروعات اچھی نہیں تھی۔ لیکن ابھیشیک شرما اور راہل ترپاٹھی نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ حالانکہ وہ بھی بہت سست تھے۔ درمیان میں، ہرپریت برار نے تین وکٹیں لے کر حیدرآباد کی اننگز کو تہس نہس کردیا اور آخر میں نیتھن ایلس نے تین وکٹیں لے کر انہیں بڑا مجموعہ بنانے سے روک دیا۔
یو این آئی