ETV Bharat / sports

KKR New Captain: شریس ایر بنے کے کے آر کے کپتان - آئی پی ایل فرنچائزی کولکاتہ نائٹ رائیڈرس

آئی پی ایل فرنچائزی کولکاتہ نائٹ رائیڈرس Kolkata Knight Riders نے شریس ایر کو اپنی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا ہے۔ گزشتہ سیزن میں انگلینڈ کے ایون مورگن نے ٹیم کی قیادت کی تھی اور ٹیم کو فائنل تک پہنچایا تھا لیکن اس خراب فارم کی وجہ سے اس بار آئی پی ایل میگا نیلامی میں کسی نے بھی مورگن کو نہیں خریدا۔

شریس ایر کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے نئے کپتان

author img

By

Published : Feb 16, 2022, 7:32 PM IST

کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے آئی پی ایل کے آئندہ سیزن کے لیے شریس ایر کو اپنا نیا کپتان مقرر کیا ہے۔ Shreyas Iyer Named Captain of Kolkata Knight Riders ایر گزشتہ ہفتے نیلامی میں کے کے آر کے سب سے مہنگے کھلاڑی تھے، جنہیں 12.25 کروڑ روپے میں خریدا گیا تھا۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے سی ای او اور ایم ڈی وینکی میسور نے ایک بیان میں کہا کہ 'ہم سب سے پہلے آئی پی ایل نیلامی میں شریس کے لیے کامیابی کےساتھ بولی لگانے اور ٹیم کے کے آر کی قیادت کرنے کا موقع حاصل کرکے خوش ہیں۔

شریس ایر کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے نئے کپتان
شریس ایر کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے نئے کپتان

وینکی میسور نے کہا کہ 'شریس ایر نے اپنی بلے بازی سے عالمی سطح پر متاثر کیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ ٹیم کے کے آر کے لئے بہترین قیادت اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

واضح رہے کہ شریس ایر کو بطور کپتان آئی پی ایل میں کافی کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے 2019 (ایلیمینیٹر) اور 2020 (فائنل) میں لگاتار سالوں میں پلے آف میں اپنی پچھلی فرنچائزی دہلی کیپٹلس کی قیادت کی تھی۔

گزشتہ سال کے شروع میں انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دوران کندھے کی انجری سے پہلے انہوں نے 2018 سے 2021 تک کیپٹلز کی قیادت کی تھی لیکن انجری کی وجہ سے وہ آئی پی ایل 2021 سے باہر ہو گئے۔

بھارت میں کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے مئی میں آئی پی ایل کو ملتوی کر دیا گیا تھا اور جب ایر نے متحدہ عرب امارات میں دوسرے مرحلے کے لیے اسکواڈ میں واپسی کی تو کیپٹلز کی انتظامیہ نے رشبھ پنت کو بطور کپتان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جنہوں نے مئی میں ایر سے اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔

شریس ایر نے کہا کہ 'کےکے آر جیسی مشہور ٹیم کی قیادت کرنے کا موقع ملنے سے میں بے حد خوش ہوں۔ آئی پی ایل ایک ٹورنامنٹ کے طور پر مختلف ممالک اور ثقافتوں کے بہترین کھلاڑیوں کو اکٹھا کرتا ہے اور میں بہت باصلاحیت کھلاڑیوں کے اس اعلیٰ گروپ کی قیادت کرنے کا منتظر ہوں۔'ایر ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کے ساتھ شامل ہوں گے۔

میک کولم نے کہا کہ 'میں نے شریس ایر کے کھیل اور ان کی کپتانی کے ہنر کا دور سے ہی لطف اٹھایا ہے۔ انہیں کے کے آر کی باگ ڈور سنبھالتے دیکھنے کے لئے پرجوش ہوں۔کے کے آر میں ہم اس قسم کی کامیابی اور کھیل چاہتے ہیں، اسے آگے بڑھانے کے لئے اب میں باریکی سے ان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔

ایر نے کہا کہ جب بھارت کرکٹ کی بات آتی ہے تو کولکاتہ اور ایڈن گارڈن کی تاریخ بے حد مستحکم رہی ہے بطور ٹیم میں اس تاریخ میں اپنا تعاون دینے اور اپنے مداحوں کا سر فخر سے بلند کرنے کے لئے پرجوش ہوں۔ کربو لربو جیتبو رے!'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.