ETV Bharat / sports

Rohit Sharma Fined: روہت شرما پر بارہ لاکھ روپے کا جرمانہ - روہت شرما پر جرمانے کی آئی پی ایل میڈیا ریلیز

ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے ایک بار پھر آئی پی ایل کی خراب شروعات کی، گزشتہ روز ان کی ٹیم نہ صرف دہلی کیپٹلز سے شکست کھا گئی بلکہ اس میچ میں سلو اوور ریٹ کے لیے کپتان روہت شرما پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ ممبئی کو اس میچ میں چار وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ Rohit Sharma Fined for the Slow Rate

ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما
ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما
author img

By

Published : Mar 28, 2022, 12:45 PM IST

آئی پی ایل نے ایک میڈیا ریلیز میں بتایا کہ 'ممبئی انڈینز پر 27 مارچ کو بریبورن اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلز کے خلاف ٹاٹا انڈین پریمیئر لیگ 2022 کے میچ کے دوران سلو اوور ریٹ کا مرتکب پایا گیا اور ان پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ میڈیا ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چونکہ یہ سلو اوور ریٹ کی پہلی غلطی ہے اس لیے ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔ پہلے میچ میں شکست کے بعد اس سیزن میں ممبئی انڈینز کے لیے یہ دوسرا بڑا جھٹکا ہے۔ Rohit Sharma Fined for the Slow Rate

واضح رہے کہ میچ کے دوران تمام ٹیموں کو اپنے کوٹے کے 20 اوورز مقررہ وقت میں مکمل کرنے ہوتے ہیں۔ ایسا نہ کرنے پر سلو اوور ریٹ کے تحت جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ پہلی بار غلطی کا مرتکب پائے جانے پر میچ فیس کاٹی جاتی ہے اور اگر ٹورنامنٹ میں ٹیم کی جانب سے یہی غلطی دوبارہ ہوتی ہے تو بڑی کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔ اس میچ میں ممبئی انڈینز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 177 رنز بنائے تھے۔ ممبئی کی جانب سے ایشان کشن نے 81 اور روہت شرما نے 41 رنز بنائے تھے۔ تاہم ممبئی کے گیند باز اس بڑے اسکور کا دفاع نہیں کر سکے۔ دہلی کیپٹلز ٹیم شروعاتی جھٹکوں سے نکلتے ہوئے آخر میں زبردست بلے بازی کی۔ دہلی کی جانب سے اکشر پٹیل اور للت یادو نے جارحانہ اننگ کی بدولت ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ Mumbai Indians vs Delhi Capitals Match

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.