ETV Bharat / sports

IPL 2022: راجستھان رائلز نے ٹاس جیتا، گیند بازی کا فیصلہ - راجستھان رائلز اور گجرات ٹائٹنز

آئی پی ایل کا 24واں میچ راجستھان رائلز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جس میں راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ Rajasthan Royals vs Gujarat Titans

Rajasthan Royals
Rajasthan Royalsrajasthan royals
author img

By

Published : Apr 14, 2022, 7:14 PM IST

Updated : Apr 14, 2022, 9:13 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ میں آج راجستھان رائلز اور گجرات ٹائٹنز ٹورنامنٹ میں اپنی چوتھی جیت کے لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے۔ دونوں ٹیمیں اچھے فارم میں نظر آ رہی ہیں۔ اس کے نتیجے میں دونوں نے اب تک کھیلے گئے چار لیگ میچوں میں سے تین جیتے ہیں۔ جہاں راجستھان پلس 0.951 کے بہتر نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر ہے وہیں گجرات ٹائٹنز پلس 0.097 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ IPL Latest news

راجستھان رائلز اسکواڈ: سنجو سیمسن (کپتان اور وکٹ کیپر)، جوز بٹلر، دیودت پڈیکل، رسی وان ڈر ڈسن، شیمرون ہیٹمائر، روی چندرن اشون، ریان پراگ، جمی نیشام، کلدیپ سین، پرسدھ کرشنا، یُزویندر چہل۔

گجرات ٹائٹنز اسکواڈ: ہاردک پانڈیا (کپتان)، میتھیو ویڈ (وکٹ کیپر)، شبھمن گل، وجے شنکر، ڈیوڈ ملر، ابھینو منوہر، راہل تیواتیا، راشد خان، لوکی فرگوسن، محمد شامی، یش دیال۔

گزشتہ میچ میں کی بات کریں تو راجستھان رائلز نے ایک قریبی میچ میں لکھنؤ سُپر جائنٹس کے خلاف تین رن سے جیت درج کی تھی جبکہ گجرات کو اپنے پچھلے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کے ہاتھوں آٹھ وکٹوں سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دریں اثنا، اس بات پر بحث کی جا رہی ہے کہ کیا آج وہ دن ہوگا جب کوئی کپتان ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کر گا کیوں کہ ابھی تک تقریباً ہر میچ میں ٹاس جیتنے والی ٹیم نے پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ اگر سکہ سنجو سیمسن کے حق میں آتا ہے تو راجستھان رائلز پہلے بلے بازی کر سکتی ہے کیونکہ راجستھان رائلز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چار میں سے تین میچ جیتے ہیں۔ اگر راجستھان یہ میچ جیت جاتا ہے تو وہ پہلے نمبر پر رہے گا لیکن اس کی شکست گجرات ٹائٹنز کو کچھ وقت کے لیے نمبر ایک پر پہنچا دے گی۔

ٹرینٹ بولٹ اور یُزویندر چہل نے راجستھان کے لیے گیند کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بولٹ نے لکھنؤ سُپر جائنٹس کے خلاف راجستھان کی تین رنز کی جیت میں ثابت کر دیا کہ اگر پاور پلے میں گیند باز نے نئی گیند سے چند وکٹیں لیں تو ہدف کا دفاع کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یُزویندر چہل نے روی چندرن اشون کے ساتھ درمیانی اوورز میں وکٹیں لینا جاری رکھیں۔ وہ اکانومی نقطہ نظر سے بھی کفایت شعار گیند باز ثابت ہو رہے ہیں۔تجربہ کار تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ نے نئی گیند کے ساتھ اپنی مضبوط کارکردگی کو جاری رکھا اور سلاگ اوور میں بھی اتنے ہی متاثر کن رہے۔ لکھنؤ سُپر جائنٹس کے خلاف آخری میچ میں ان کا ابتدائی اسپیل قاتلانہ تھا جس میں انہوں نے پہلے ہی اوور میں کپتان لوکیش راہل اور کرشنپا گوتم کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ پرسدھ کرشنا نے اس بات کی ایک جھلک بھی دی کہ انہیں بھارتی کرکٹ میں مستقبل کی تیز گیند بازی کا سنسنی کیوں کہا جا رہا ہے۔

Last Updated : Apr 14, 2022, 9:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.