ETV Bharat / sports

IPL 2022: راجستھان رائلز نے ہیٹمائر کی شاندار اننگز کے ساتھ 165 رنز بنائے - آئی پی ایل 2022

شمرون ہیٹمائر کی ناقابل شکست 59 رنز کی بدولت راجستھان رائلز نے اتوار کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف اپنے آئی پی ایل میچ میں 20 اووروں میں چھ وکٹ پر 165 کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔IPL 2022

ipl 2022, Rajasthan gave a target of 165 runs to Lucknow
راجستھان رائلز نے ہیٹمائر کی شاندار اننگز کے ساتھ 165 رنز بنائے
author img

By

Published : Apr 10, 2022, 11:05 PM IST

لکھنؤ سپر جائنٹس نے اتوار کو راجستھان رائلز کے خلاف آئی پی ایل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ 14 رنز کے ذاتی اسکور پر کرونل پانڈیا کے ہاتھوں کیچ چھوٹنے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیٹ مائر نے 36 گیندوں پر ایک چوکے اور چھ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ روی چندرن اشون نے دو چھکوں کی مدد سے 23 گیندوں پر 28 رنز بنا کر ہیٹ مائر کا بخوبی ساتھ دیا۔ دیودت پڈیکل نے 29 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے۔IPL 2022

ہیٹمائر اور اشون نے پانچویں وکٹ کے لیے 68 رنز کی اہم شراکت داری کی۔ اشون 17ویں اوور کی دوسری گیند پر ریٹائر ہو گئے۔ نئے بلے باز ریان پیاگ نے جیسن ہولڈر کی گیند پر آٹھ رنز پر چھکا لگایا۔ اس اننگز میں اگر کچھ کہنے کو ہے تو صرف ہیٹ مائر کے بارے میں کہ ان کے پاس بلے کی کتنی زبردست سوئنگ ہے، آج یہ اننگز اور بھی خاص ہو گئی، جس کی وجہ سے راجستھان کی ٹیم 67 رنز پر چار وکٹ گنوانے کے بعد مشکل میں پڑ گئی تھی۔ انہوں نے ایسے وقت میں کھیلنا شروع کیا اور اشون کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا، جیسے ہی ڈیتھ اوور شروع ہوا، ہیٹ مائر نے چھکوں کی بارش کردی اور یہی وجہ تھی کہ راجستھان کا اسکور 165 رنز تک پہنچا۔

لکھنؤ سپر جائنٹس میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ایون لیوس اور اینڈریو ٹائی کی جگہ مارکس اسٹوئنس اور دشمنت چمیرا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ راجستھان رائلز میں نودیپ سینی کی جگہ کلدیپ سین اور یشسوی جیسوال کی جگہ ریسی وان ڈیر ڈوسن کوشامل کیاگیا ہے۔

راجستھان رائلز: جوس بٹلر، ریسی وین ڈیر ڈوسن، دیو دت پڈیکل، سنجو سیمسن (کپتان اور وکٹ کیپر)، شمرون ہیٹمائر، ریان پراگ، کلدیپ سین، روی چندرن اشون، ٹرینٹ بولٹ، پرسدھ کرشنا، یزویندر چہل۔

لکھنؤ سپر جائنٹس: لوکیش راہل (کپتان)، کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، مارکس اسٹونیس، دیپک ہوڈا، آیوش بدونی، کرونال پانڈیا، جیسن ہولڈر، کرشنپا گوتم، دشمنتا چمیرا، روی بشنوئی، آویش خان۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.