ETV Bharat / sports

IPL 2022: تلک ورما کی شاندار بلے بازی، ممبئی نے چنئی کو 156 رنز کا ہدف دیا - ممبئی انڈینس بمقابلہ چنئی سپر کنگز

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی نے چنئی کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 155 رنز بنائے۔ ممبئی کو اس مقام تک لے جانے میں تلک ورما کا اہم کردار رہا، جنہوں نے ناقابل شکست 51 رنز بنائے۔ چنئی کی جانب سے مکیش چودھری نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔IPL 2022

IPL 2022, MI vs CSK, Mumbai set a target of 156 for Chennai
تلک ورما کی شاندار بلے بازی، ممبئی نے چنئی کو 156 رنز کا ہدف دیا
author img

By

Published : Apr 21, 2022, 10:27 PM IST

ممبئی انڈینس نے جمعرات کو چنئی سپر کنگز کے خلاف اپنے آئی پی ایل میچ میں جارحانہ آغاز اور تلک ورما کی ناٹ آؤٹ 51 رن کی شاندار نصف سنچری کی بدولت 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 155 رنز بنانے میں کامیاب رہی ہے۔ تلک نے اپنی 43 گیندوں کی اننگز میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔ سوریہ کمار یادو نے 21 گیندوں پر 32 رن،رتک شوقین نے 25 گیندوں پر 25 اور کیرون پولارڈ نے 9 گیندوں پر 14 رن بنائے۔ IPL 2022

اس سے قبل چنئی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے ہی اوور میں مکیش چودھری نے ممبئی کے کپتان روہت شرما اور ایشان کشن کو صفر پر آوٹ کردیا۔ اس کے بعد ڈیوالڈ بریوس چار رن بنا کر تیسرے اوور کی آخری گیند پر چودھری کا تیسرا شکار بنے۔ لیکن اس کے بعد تلک ورما نے ناٹ آؤٹ نصف سنچری بنا کر ممبئی کو مظبوط اسکور بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ چنئی کی جانب سے مکیش چودھری نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ قابل ذکر ہے کہ ممبئی کو اب تک چھ میں سے چھ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ چنئی نے اتنے ہی میچوں میں پانچ میچ ہارے ہیں۔

ممبئی انڈینز (پلیئنگ الیون): روہت شرما (کپتان)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ڈیوالڈ بریوس، سوریہ کمار یادو، تلک ورما، کیرون پولارڈ، ڈینیئل سمس، ریتک شوکِن، ریلی میریڈیتھ، جے دیو انادکٹ، جسپریت بمراہ

چنئی سپر کنگز (پلیئنگ الیون): رویندر جڈیجہ (کپتان)، ایم ایس دھونی (وکٹ کیپر)، رتوراج گائیکواڑ، رابن اتھپا، امباتی رائیڈو، شیوم دوبے، ڈوین پریٹوریس، ڈوین براوو، مچل سینٹنر، مہیش تھیکشانا، مکیش چودھری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.