بنگلورو میں آج اور کل (12 اور 13 فروری کو) ہونے والی دو روزہ میگا نیلامی میں 590 کھلاڑیوں کی نیلامی ہوگی۔ IPL 2022 mega auction نیلامی کے لیے رجسٹرڈ 590 کھلاڑیوں میں سے 228 کیپڈ، 355 ان کیپڈ اور سات ایسوسی ایٹ نیشنز کھلاڑی ہیں۔ چار سال بعد دنیا کی اس امیر ترین کرکٹ لیگ میں میگا نیلامی ہونے جا رہی ہے۔ اس بار لیگ میں آٹھ کی بجائے 10 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
پہلے مارکی پلیئرز کی نیلامی کی جائے گی۔ مارکی کھلاڑیوں میں روی چندرن اشون، ٹرینٹ بولٹ، پیٹ کمنز، کوئنٹن ڈی کاک، شکھر دھون، فاف ڈو پلیسس، شریس ایئر، کاگیسو ربادا، محمد شامی اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔ IPL marquee players list
پہلے مرحلے میں ایسے کئی نام ہیں جو اس نیلامی میں مہنگے ترین کھلاڑی بن سکتے ہیں۔ ان میں بھارتی وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن بھی شامل ہیں جنہوں نے دونوں نئی ٹیموں لکھنؤ سپر جائنٹس اور احمد آباد کی تجاویز کے باوجود نیلامی میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
کشن کے علاوہ کیپڈ کھلاڑیوں کے پہلے مرحلے میں گزشتہ سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ہرشل پٹیل، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پلیئر آف دی میچ رہنے والے آل راؤنڈر مچل مارش، ویسٹ انڈیز کی محدود اوورز ٹیم کے نائب کپتان نکولس پورن، نوجوان سلامی بلے باز دیودت پڈیکل اور ویسٹ انڈیز کے لیے ہیٹ ٹرک لینے والے پہلے کھلاڑی بنے جیسن ہولڈر بھی شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں دنیش کارتک، ڈوین براوو اور سریش رینا کی شکل میں تجربہ کار کھلاڑی بھی موجود ہیں۔
انڈر 19 ورلڈ کپ میں سب کو متاثر کرنے والے ڈیوالڈ بریوس مستقبل کے لیے ایک اچھا آپشن ثابت ہو سکتے ہیں۔ 18 سالہ ڈیوالڈ بریوس پر سب کی نظریں ہوں گی۔ انڈر 19 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے بریوس نے اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا۔ اے بی ڈی ویلیئرس کا اپنا آئیڈیل ماننے والے بریوس نے کئی فرنچائزیوں کی توجہ مبذول کرائی ہے جنہوں نے بتایا ہے کہ ان کی شاندار تکنیک انہیں مستقبل کے لیے ایک اچھا متبادل بناتی ہے۔
حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے ریزرو کھلاڑی کے طور پر بھارتی ٹیم میں شامل کئے جانے والے تابڑ توڑ بلے باز شاہ رخ خان کا نام انکیپڈ کھلاڑیوں کی پہلی فہرست میں آئے گا۔ وہ ان کیپڈ کیٹیگری میں سب سے مہنگے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔ Shah Rukh Khan name in first list of uncapped players
مبینہ طور پر اپنی پچھلی فرنچائزی پنجاب کنگز سے ایک معاہدے کو خارج کرنے کے بعد، شاہ رخ نے اپنی بنیادی قیمت 20 لاکھ روپے سے بڑھا کر 40 لاکھ روپے کر دی ہے۔ شاہ رخ نے اس سیزن کے فائنل میں آخری گیند پر چھکا لگا کر تمل ناڈو کو سید مشتاق علی ٹرافی کا فاتح بنایا اور اس کے بعد وجے ہزارے ٹرافی میں بھی سب کو متاثر کیا۔
نیلامی کے لیے رجسٹرڈ کُل 590 کھلاڑیوں میں سے 370 بھارتی اور 220 غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ 47 کھلاڑی آسٹریلیا سے ہیں، جب کہ ویسٹ انڈیز کے 34، جنوبی افریقہ کے 33، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے 24، سری لنکا کے 23، افغانستان کے 17، بنگلہ دیش، آئرلینڈ کے پانچ-پانچ، نامیبیا کے تین، اسکاٹ لینڈ کے دو اور زمبابوے، نیپال اور امریکہ کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔ Total Indian players registered for IPL auction
یہ بھی پڑھیں: IPL 2022: آئی پی ایل 2022 کے آغاز میں کئی اہم کھلاڑی دستیاب نہیں ہوں گے
آئی پی ایل 2022 کی بڑی نیلامی کے لیے ٹیموں کے پاس باقی کھلاڑی اور پرس کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
اس بار تمام ٹیموں کو نیلامی کے لیے 90 کروڑ کی رقم ملی ہے۔ دفاعی چیمپئن چنئی سپر کنگز نے اب تک 4 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے، اس لیے وہ کم از کم 14 اور زیادہ سے زیادہ 21 کھلاڑی شامل کر سکیں گے۔ سی ایس کے کے پاس 48 کروڑ روپے باقی ہیں۔
دہلی کیپٹلس نے بھی 4 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔ دہلی کے پاس 47.5 کروڑ روپے باقی ہیں۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے پاس 48 کروڑ باقی ہیں۔ لکھنؤ کی نئی ٹیم میں 3 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں، اس لیے وہ اب مزید 22 کھلاڑی خرید سکتی ہے۔ ان کے پاس 59 کروڑ روپے ہیں۔
پنجاب کنگز نے صرف 2 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔ ایسے میں اس کے پاس 23 کھلاڑیوں کا سلاٹ رہ گیا ہے۔ ٹیم کے پرس میں 72 کروڑ روپے ہیں۔ ممبئی انڈینز کے پاس 48 کروڑ کی رقم ہے اور ٹیم 21 کھلاڑیوں کو خرید سکے گی۔ ٹیم نے سب سے زیادہ 5 بار ٹی ٹوئنٹی لیگ کا ٹائٹل جیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی راجستھان رائلز کے پاس 62 کروڑ روپے باقی ہیں اور ٹیم 22 کھلاڑیوں کو خرید سکے گی۔
رائل چیلنجرز بنگلور نے وراٹ کوہلی سمیت 3 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے، اس لیے وہ مزید 22 کھلاڑیوں کو خرید سکے گی۔ ان کے پاس 57 کروڑ روپے رہ گئے ہیں۔
سن رائزرز حیدرآباد بھی 22 کھلاڑیوں کو شامل کر سکے گی، ان کے پاس 68 کروڑ باقی ہیں۔ دوسری جانب نئی ٹیم احمد آباد کے پاس 52 کروڑ روپے باقی ہیں۔ ٹیم مزید 22 کھلاڑیوں کو خرید سکے گی۔
نیلامی سے پہلے یہ اہم باتیں جان لیں Important information before IPL 2022 mega auction
آٹھ موجودہ فرنچائزز نے کُل 30 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔ جبکہ دو نئی ٹیمیں لکھنؤ سپر جائنٹس اور گجرات ٹائٹنز نے تین تین کھلاڑیوں کو سائن کیا ہے۔
نیلامی کے اختتام پر ہر ٹیم کے پاس کم از کم 18 کھلاڑی اور زیادہ سے زیادہ 25 کھلاڑی ہونے چاہئیں۔ اس کے لیے اسے اپنے کل 90 کروڑ روپے میں سے کم از کم 67.5 کروڑ روپے خرچ کرنے ہوں گے۔
ہر ٹیم میں زیادہ سے زیادہ آٹھ غیر ملکی کھلاڑی ہوسکتے ہیں۔
ہفتے (12 فروری) کو صرف 161 کھلاڑیوں کی بولی لگائی جائے گی۔ پہلے مارکی پلیئرز کی نیلامی کی جائے گی۔
مارکی کھلاڑیوں میں اشون، وارنر، بولٹ، کمنز، ڈی کاک، دھون، ڈو پلیسس، شریس آئیر، کگیسو ربادا اور محمد شامی شامل ہیں۔ دوسرے دن کا آغاز تیز رفتار بولی کے عمل سے ہوگا۔
مارکی پلیئرز کی نیلامی کے بعد کیپڈ کھلاڑیوں کا مکمل راؤنڈ ہوگا جس میں بلے باز، آل راؤنڈر، وکٹ کیپر بلے باز، فاسٹ باؤلرز اور اسپن بولرز شامل ہیں۔ اس کے بعد ان کیڈڈ پلیئرز کی نیلامی ہوگی۔
سب سے کم بیس پرائز 20 لاکھ ہے اور زیادہ سے زیادہ بیس پرائز 2 کروڑ ہے۔ 48 کھلاڑیوں کی بیس پرائز 2 کروڑ ہے جس میں 17 بھارتیہ اور 31 غیر ملکی ہیں۔
آئی پی ایل 2022 کی نیلامی میں سب سے کم عمر کھلاڑی افغانستان کے 17 سالہ نور احمد ہیں۔ ایک بائیں ہاتھ کے کلائی اسپنر، نور احمد بی بی ایل، پی ایس ایل اور ایل پی ایل کھیل چکے ہیں، لیکن ابھی تک بین الاقوامی ڈیبیو نہیں کیا ہے۔
نیلامی میں سب سے معمر کھلاڑی عمران طاہر ہیں۔ 43 سالہ طاہر نے حال ہی میں ایل پی ایل اور لیجنڈز لیگ کرکٹ میں بھی حصہ لیا تھا۔