ETV Bharat / sports

IPL 2022, LSG vs Delhi: دہلی نے لکھنؤ کو جیت کیلئے 150 رنز کا ہدف دیا - دہلی بمقابلہ لکھنئو

آئی پی ایل 2022 کے 15 ویں میچ میں دہلی کیپٹلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف مقررہ 20 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ جس میں کپتان ریشبھ پنت اور سرفراز نے 57 گیندوں میں ناقابل شکست 75 رنز کی شاندار شراکت داری کی۔

IPL 2022, LSG vs Delhi, Delhi sets 150 run target for Lucknow to chase
دہلی نے لکھنؤ کو جیت کیلئے 150 رنز کا ہدف دیا
author img

By

Published : Apr 7, 2022, 10:02 PM IST

آئی پی ایل 2022 کے 15ویں سیزن کا 15واں میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔ دہلی کیپٹلس اور لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیمیں ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس نے تین وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ دہلی کی جانب سے پرتھوی شا نے سب سے زیادہ 61 رنز بنائے، جب کہ رشبھ پنت (39) اور سرفراز خان (36) ناٹ آؤٹ رہے۔ لکھنؤ کے لیے روی بشنوئی نے دو وکٹ اور کرشنپا گوتم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل لکھنؤ نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ لکھنؤ نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، دہلی نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ لکھنؤ نے منیش پانڈے کی جگہ کرشنپا گوتم کو شامل کیا ہے، جب کہ اینریک نورٹجے کی دہلی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ سرفراز خان کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ ٹم سیفرٹ اور خلیل احمد کو باہر بٹھایاگیا ہے۔

دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں:

لکھنؤ سپر جائنٹس: لوکیش راہل (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ)، ایون لیوس، دیپک ہڈا، آیوش بدونی، کرونال پانڈیا، جیسن ہولڈر، کرشنپا گوتم، اینڈریو ٹائی، روی بشنوئی، اویش خان۔

دہلی کیپٹلس: رشبھ پنت (کپتان اور وکٹ کیپر)، پرتھوی شا، ڈیوڈ وارنر، رومین پاول، سرفراز خان، للت یادو، اکشر پٹیل، شاردول ٹھاکر، کلدیپ یادیو، مستفیض الرحمان، اینریک نورٹجے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.