ETV Bharat / sports

ممبئی اور دہلی جیت کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کریں گی - شکھر دھون

دہلی کیپٹلز کی ٹیم ممبئی انڈینز کے خلاف ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھنے کے ارادے سے اترے گی۔

delhi capitals vs mumbai indians
delhi capitals vs mumbai indians
author img

By

Published : Apr 20, 2021, 5:02 PM IST

آئی پی ایل 14 کا 13 واں میچ ممبئی انڈینز اور دہلی کیپیٹلز کے مابین چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں دونوں ٹیمیں اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھنا چاہیں گی۔

دہلی کیپٹلز اور ممبئی انڈینز دونوں اب تک تین تین میچ کھیل کر دو دو مقابلے جیت چکے ہیں۔ پوانٹس ٹیبل میں دہلی دوسرے اور ممبئی تیسرے مقام پر ہے۔ حالانکہ دونوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہیں لیکن بہتر نیٹ رن ریٹ کی بدولت دہلی کیپٹلز دوسرے نمبر پر ہے۔

دہلی نے اپنے پچھلے مقابلے میں پنجاب کنگز کو آسانی سے 6 وکٹوں شکسے دی تھی۔ پنجاب نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 195 رنز کا چیلینجنگ کا اسکور بنایا تھا لیکن دہلی کیپیٹلز نے شکھر دھون کے 92 رنوں کی اننگ کی بدولے اس اسکور کو بآسانی حاصل کر لیا تھا۔ شکھر دھون نے 49 گیندوں میں 92 رنز بنا کر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

اس کے علاوہ دہلی کے بلے باز پرتھوی شا ابھی اچھی فارم میں ہیں اور پنجاب کے خلاف مقابلے میں انہوں نے صرف 17 گیندوں پر 32 رنوں کی اننگ کھیلی تھی جبکہ مرکس اسٹوائنس نے محض 13 گیندوں پر ناٹ آوٹ 27 رن بنا کر دہلی کو 10 گیند باقی رہتے آسان جیت دلائی تھی۔

دوسری جانب ممبئی انڈینز کے پاس اوپننگ میں روہت شرما اور کونٹن ڈی کاک کی شکل میں دو بہترین بلے باز ہیں۔ ان کے بعد سوریہ کمار یادو بھی اچھی فارم میں چل رہے ہیں جبکہ کیرون پولارڈ، ایشان کشن اور ہاردک پانڈیا بھی رن بنانے کے اہل ہیں۔ پولارڈ تو گزشتہ میچ میں 22 گیندوں میں ناٹ آوٹ 35 رنز بنائے اور ان کی یہ اننگ کافی کارآمد ثابت ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ ٹیم کے پاس جسپریت بمراہ اورٹرینٹ بولٹ کی شکل میں دو بہترین عالمی معیار کے تیز گیندباز ہیں جبکہ راہل چہر نے بھی گزشتہ میچ میں شاندار گیند بازی کی تھی۔

دہلی کیپیٹلز اور ممبئی کے درمیان مقابلہ کافی دلچسپ ہوگا اور اس میں دونوں ٹیموں کے سلامی بلے بازوں کا اہم کردار رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.